کراچی میں کل سے پانی کی سپلائی بند کرنے کا اعلان ، کون کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں کل سے 4 روز کیلیے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس سے مختلف علاقے متاثر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان واٹر کارپوریشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے غازی گوٹھ میں 84 انچ مین لائن کا مرمتی کام کل شروع ہوگا اور مرمتی کام اگلے 96 گھنٹے میں مکمل کرلیا جائے گا.
ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو، کام مکمل ہونے پر مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتر آئے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام کے باعث نیپا، لیاری ،جمشید ٹاؤن ،جناح ٹاؤن ،پی آئی بی , حیدرآباد کالونی ،لانڈھی ،کورنگی ،ڈی ایچ اے میں پانی کی فراہمی جزوی معطل رہےگی۔
واٹر کارپوریشن نے کہا کہ شہر کو یومیہ ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، مرمتی کام کےباعث یومیہ 200 ایم جی ڈی پانی کی کمی کاسامناہوگا تاہم شہر کو 450 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کےمطابق جاری رہے گی۔
واٹر کارپوریشن ترجمان نے شہریوں سے درخواست کی پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں۔
مزیدپڑھیں:روڈ ٹو مکہ منصوبہ : پاکستانی عازمین حج کے لیے اہم خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پانی کی فراہمی مرمتی کام
پڑھیں:
بارشوں سے صورتحال بہتر ‘ ’’ارسانے ‘‘ صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی دستیابی میں اضافے کے بعد ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھا دی۔ ارسا ترجمان کے مطابق پنجاب کو 23 ہزار 800 سے بڑھاکر پانی کی فراہمی 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی جب کہ 10 ہزار کیوسک کا اضافہ کر کے سندھ کا حصہ 45 ہزار کیوسک کر دیا گیا۔ بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 اور خیبر پی کے کو 1900کیوسک ہے جب کہ خریف کیلئے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آ گیا۔