2025-11-19@11:29:20 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«غاصب صیہونی گینگ اسرائیل»:

    جنوبی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن،مسجد عبادت کیلئے بند کردی تمام داخلی راستے، چوکیاں اور گلیاں سیل،یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ قابض اسرائیلی فورسز نے جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل (حیبرون) کے قدیم علاقے میں سخت کرفیو نافذ کر دیا ہے اور مسجدِ ابراہیمی کو مکمل طور پر مسلمانوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ پابندیاں ایک یہودی مذہبی تہوار کے موقع پر لگائی گئی ہیں جس کے تحت آباد کاروں کو شہر میں آزادانہ رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔ مقامی رہائشیوں اور سرگرم کارکنوں کے مطابق جمعے کی صبح سے شہر کے پرانے محلے غیث، سلايمہ، جابر، السہلہ، تل رمیدہ اور وادی الحصین بند ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تمام داخلی راستے، چوکیاں اور...
    مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے ہبرون (الخلیل) کے قدیمی شہر میں کرفیو عائد کر دیا اور تاریخی ابراہیمی مسجد کو مسلم عبادت گزاروں کے لیے بند کر دیا ہے تاکہ غیر قانونی آبادکار یہودی تعطیلات منا سکیں۔ مقامی سرگرم کارکنوں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے قدیمی شہر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کو اپنے گھروں تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی اور انہیں حیبرون میں رشتہ داروں کے یہاں رات گزارنی پڑی۔ یہ کرفیو اسرائیل کی جانب سے ابراہیمی مسجد کے باقی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور اسے ایک عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کی کوششوں کے دوران لگایا گیا ہے۔ یہودیوں کے جشن...
    جھوٹ بولنے کے طویل ریکارڈ کے حامل اسرائیلی حکام نے رفح کی سرنگوں میں مزاحمتی فورسز کے مقام کے بارے علم کا دعوی کیا تھا تاہم معروف اسرائیلی تجزیہ کار نے ان دعووں کی صداقت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اسلام ٹائمز۔ عبری زبان کے معروف اسرائیلی اخبار معاریو کے عسکری تجزیہ کار ایوی اشکنازی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے پاس رفح شہر کی سرنگوں کے اندر حماس فورسز کی موجودگی کے درست مقام کے بارے کوئی اطلاع نہیں۔ اگرچہ قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کی موجودگی کے مقام کا علم ہونے کا دعوی کیا ہے تاہم ایوی اشکنازی کا کہنا ہے کہ یہ بیانات درست نہیں۔ صہیونی تجزیہ کار کی مراد فلسطینی مزاحمتی فورسز...
    امریکا میں امریکی یہودیوں کی اکثریت جو پہلے اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی حامی تھی، اب تیزی سے مخالف ہورہی ہے۔ صرف مخالف ہی نہیں، وہ اسرائیلی کارروائی کو فلسطینیوں کی نسل کشی سمجھنے لگی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ایک تازہ سروے کے مطابق زیادہ تر امریکی یہودی اسرائیل کے غزہ میں جاری فوجی اقدامات سے سخت نالاں ہیں۔سروے کے مطابق 61 فیصد امریکی یہودیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگی جرائم کیے ہیں، جب کہ تقریباً 39 فیصد کے نزدیک اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی  کر رہا ہے۔ صرف 29 فیصد کا خیال ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب نہیں ہورہا۔ یہ بھی پڑھیے  اسرائیل غزہ جنگ بندی کا مطالبہ: امریکی یہودیوں نے...
    صیہونی جنگی جنون ختم نہ ہو سکا، یمن کے ساحلی شہر پر پھر بمباری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کی دہلیز پر آ گیا ہے اسرائیلی جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، گزشتہ رات یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر اسرائیل نے دوبارہ مہلک فضائی حملہ کیا، جس سے متاثرہ علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جوابی کارروائی میں حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بناتے ہوئے 12 بمباری حملے کیے جو لگ بھگ 10 منٹ تک جاری رہے۔ یہ حملے بندرگاہ کے ان تین اہم ڈوکس پر کیے گئے جو...
    اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں، عبرانی میڈیا دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف اقتصادی، سائنسی اور فنی پابندیوں کی لہر کے بارے میں بہت زیادہ رپورٹنگ کر رہا ہے، اور اس عمل کو "سیاسی سونامی" سے تشبیہ دے رہا ہے جو اسرائیل کی برآمدی منڈیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔ اشاریے اور اعداد و شمار بین الاقوامی منڈیوں اور نمائشوں میں صیہونی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے ردّ اور تنہائی کی نشاندہی کرتے ہیں، جس کی وجہ سے حکومت کی تجارتی پوزیشن کمزور پڑ رہی ہے۔ خصوصی رپورٹ:  بچوں کی قاتل سفاک صیہونی رجیم کو روکنے میں دنیا کی حکومتوں اور سیاسی نظاموں کی کوتاہیوں اور ناکامی کی تلافی یورپ، امریکہ، آسٹریلیا اور افریقہ...
    اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں سینکڑوں آبادکاروں کے ہمراہ اشتعال انگیز مارچ کیا اور زبردستی داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کیں۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق، اس واقعے میں کم از کم 1251 غیر قانونی آبادکار شامل تھے جنہوں نے اسرائیلی پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر تلمودی گیت گائے، ناچ گانا کیا اور عبادات انجام دیں۔ یروشلم کی اسلامی اوقاف، فلسطینی حکام اور یروشلم گورنریٹ نے اس واقعے کو شدید اشتعال انگیزی، مسجد کی بے حرمتی اور فلسطینی نمازیوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس دوران نمازیوں، صحافیوں اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں پر بھی حملے کیے گئے۔ اسرائیلی...
    اسلام ٹائمز: غاصب صیہونی گینگ کا بھرم ایران نے توڑ دیا ہے اور براہ راست میزائلوں سے غاصب صیہونی حکومت کے دل پر وار کیا ہے۔ اسی طرح امریکی حکومت کے لئے مشکل پیدا کردی ہے کہ اگر امریکی فوج اس جنگ میں ایران کے خلاف کوئی کاروائی کرتی ہے تو پھر خطے میں موجود لگ بھگ پچاس ہزار امریکی فوجی ایران کے میزائلوں کی بے رحمی کا سامنا کریں گے۔ خلاصہ یہ ہے کہ جنگ پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے اور امریکہ سمیت غاصب صیہونی گینگ اسرائیل کھوکھلے دعوے کر رہے ہیں جو کہ زیادہ دیر تک نہیں چلیں گے۔ اب چاہے اس جنگ میں امریکہ براہ راست کود جائے یا نہ کودے ہر دو صورتوں میں غاصب...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی نے اسرائیل کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد صیہونی حکومت کو ایک مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنائی نے واضح کیا کہ ’ایران صیہونی حکومت کے ساتھ کسی قسم کی نرمی کا رویہ اختیار نہیں کرے گا‘۔ We must give a strong response to the terrorist Zionist regime. We will show the Zionists no mercy. — Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 17, 2025 ان کا کہنا تھا ’ہمیں دہشت گرد صیہونی حکومت کو ایک مضبوط جواب دینا ہوگا۔ ہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے‘۔ آیت اللہ علی خامنائی یہ بیان...
    اسلام ٹائمز: سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ اگر طول پکڑ جائے گی تو یقیناً اس جنگ میں جہاں اسرائیل کی نابودی ہے، وہاں ساتھ ساتھ امریکہ اور مغربی حکومتوں کی بالا دستی اور اجارہ داری بھی نابود ہوگی۔ غاصب صیہونی گینگ کے تمام مطلوبہ اہداف اسوقت الٹے پڑ چکے ہیں، کیونکہ ایران یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ غاصب صیہونی گینگ کا مقابلہ کرے، نہ صرف اسرائیل کا بلکہ امریکہ اور مغربی طاقتوں کا بھی مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بہرحال ایران میں غاصب صیہونی گینگ کی خواہشات کے مطابق رجیم کی تبدیلی تو ممکن نہیں، لیکن اب اسرائیل کی نابودی واضح امر بن چکی ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان امریکہ...
    اسرائیل نے عالمی دہشت گرد کا روپ دھار لیا ہے۔ معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک ایران پر ریاستی جارحیت کا ارتکاب کر کے شرق اوسط کے امن کو تہہ و بالا کر دیا ہے۔ اس وقت عالمی برادری کی توجہ اسرائیل ایران جنگ کی طرف ہے۔ اس دوران اسرائیل کے حامی ایک تھنک ٹینک نے پاکستان کے خلاف شر انگیز منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ شرق اوسط میں چھائے جنگ کے بادلوں کی وجہ سے فی الحال اس شر انگیز منصوبے کی جانب بھرپور توجہ نہیں دی جا سکی۔ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں قائم کئے گئے اس تھنک ٹینک کا نام ہے مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ۔ اس تھنک ٹینک کو قائم کرنے...
    ترکیبی وعدہ صادق 3 صیہونی حکومت کی آج کی برائیوں اور جارحیت کے جواب میں صیہونی لڑاکا طیاروں کے ایندھن کی پیداواری تنصیبات اور توانائی کی فراہمی کے مراکز کو ڈرونز اور میزائلوں کی ایک جھنڈ سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے دوسرے اعلامیے میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے ایندھن کی پیداواری تنصیبات اور توانائی کی فراہمی کے مراکز کو وعدہ صادق 3 کی نئی لہر میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کا دوسرا اعلامیہ بڑے پیمانے پر جارحانہ ڈرون میزائل آپریشن صادق وعدہ 3 کی نئی لہر کے بارے میں شائع ہوا۔ اعلان کا متن حسب ذیل ہے:...
    ترکیبی وعدہ صادق 3 صیہونی حکومت کی آج کی برائیوں اور جارحیت کے جواب میں صیہونی لڑاکا طیاروں کے ایندھن کی پیداواری تنصیبات اور توانائی کی فراہمی کے مراکز کو ڈرونز اور میزائلوں کی ایک جھنڈسے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے دوسرے اعلامیے میں کہاہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے ایندھن کی پیداواری تنصیبات اور توانائی کی فراہمی کے مراکز کو وعدہ صادق 3  کی نئی لہر میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کا دوسرا اعلامیہ بڑے پیمانے پر جارحانہ ڈرون میزائل آپریشن صادق وعدہ 3 کی نئی لہر کے بارے میں شائع ہوا۔ اعلان کا متن حسب ذیل ہے: بسم‌الله...
    اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی حکومت کے دو ایف-35 جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ مسلح افواج کے بیان کے مطابق 2 ایف-35 اور کئی دیگر ڈرون طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گيا اور انہيں تباہ کر دیا گيا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی حکومت کے 2 ایف-35 جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی حکومت کے دو ایف-35 جنگی طیاروں کو...
    مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی جارحانہ پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے 22 نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کی اسٹریٹجک حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد مغربی کنارے میں اسرائیلی کنٹرول کو مزید مضبوط بنانا اور فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنا ہے۔ وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ، جو خود بھی ایک غیر قانونی بستی میں رہائش پذیر ہیں، نے اسے "تاریخی فیصلہ" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل اسرائیل اور اردن کی سرحد پر یہودی موجودگی کو تقویت دے گا۔ اسرائیلی...
    اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلمان باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس باغی رژیم کا مقابلہ کریں۔ ورنہ اسرائیل کے اس طرز عمل سے نہ صرف سارا خطہ پہلے سے زیادہ نا امن ہو جائے گا بلکہ عالمی امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے کہا کہ "الحدیدہ"، "رأس عیسی" اور "الصلیف" بندرگاہوں سمیت یمن کے سول و اقتصادی ڈھانچے پر حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ انسانیت کے خلاف آشکار جنگی جرائم و جارحیت ہے۔ یہ حملے اس وقت انجام پا رہے ہیں جب یمنی...
    غاصب صیہونی رژیم میں حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ نے شامی سرزمین پر گڑی قابض صیہونی رژیم کی غاصبانہ نظروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کے "زیر کنٹرول" علاقوں کو محفوظ بنانے میں تل ابیب کیلئے "اعلی سکیورٹی مفادات" چھپے ہوئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی مداوا - کاہول لاوان ( Israel Resilience - Kaḥol Lavan) نامی جماعت و حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ اور غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر جنگ بینی گینٹز نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کی مدد؛ اسرائیل کی "اخلاقی ذمہ داری" اور "اعلی سلامتی مفادات"...
    غاصب صیہونی رژیم میں حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ نے شامی سرزمین پر گڑی قابض صیہونی رژیم کی غاصبانہ نظروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کے "زیر کنٹرول" علاقوں کو محفوظ بنانے میں تل ابیب کیلئے "اعلی سکیورٹی مفادات" چھپے ہوئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی مداوا - کاہول لاوان ( Israel Resilience - Kaḥol Lavan) نامی جماعت و حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ اور غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر جنگ بینی گینٹز نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کی مدد؛ اسرائیل کی "اخلاقی ذمہ داری" اور "اعلی سلامتی مفادات"...
    جنگبندی کے پہلے مرحلے میں اسرائیل نے حماس کے ان رہنماوں کو نشانہ بنایا جو غزہ کے انتظام میں نمایاں کردار ادا کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ مصر کا ایک وفد قطر روانہ ہو گیا تا کہ غزہ میں قید صیہونیوں کی آزادی اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے اجراء کے لئے مشاورت کرے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ صیہونی رژیم نے متعد بار جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے ساتھ ایک بار پھر 18 مارچ سے غزہ کے خلاف جارحیت کا آغاز کر دیا۔ اسرائیل کی اس جارحیت کا مقصد حماس کی نابودی اور غزہ پر قبضہ ہے۔ اس دوران اسرائیل نے غزہ کی عوام اور حماس کے درمیان...
    مغربی کنارے کے فلسطینی عوام کیخلاف جاری غاصب صیہونی رجیم کی فوجی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمنی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی پر مبنی اپنے جنگی جرائم کی تکمیل کیلئے غاصب و سفاک صیہونی رجیم نے اس مرتبہ جنین کیمپ کا رخ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے فلسطینی مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں غاصب صہیونی رجیم کی جانب سے جاری مسلسل جارحیت، قتل عام، ٹارگٹ کلنگ، گرفتاریوں اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں انصار اللہ یمن نے تاکید کی کہ جنین میں جاری صیہونی جارحیتیں درحقیقت غزہ میں نسل کشی پر مبنی...
۱