شامی دروز قبیلے کی مدد میں "اسرائیل کے سکیورٹی مفادات" پوشیدہ ہیں، بینی گینٹز کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
غاصب صیہونی رژیم میں حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ نے شامی سرزمین پر گڑی قابض صیہونی رژیم کی غاصبانہ نظروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کے "زیر کنٹرول" علاقوں کو محفوظ بنانے میں تل ابیب کیلئے "اعلی سکیورٹی مفادات" چھپے ہوئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی مداوا - کاہول لاوان ( Israel Resilience - Kaḥol Lavan) نامی جماعت و حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ اور غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر جنگ بینی گینٹز نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کی مدد؛ اسرائیل کی "اخلاقی ذمہ داری" اور "اعلی سلامتی مفادات" کا حصہ ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں بینی گینٹز نے لکھا کہ اس بات کا سمجھنا انتہائی ضروری ہے کہ یہ بنیادی طور پر ان لوگوں کے درمیان اخلاقی اتحاد ہے جو "ہمارے ساتھ ملکر لڑتے و زندگی گزارتے ہیں".
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سوموار کی شب شامی صارفین کے درمیان وٹس ایپ میسجنگ سروس پر ایک "توہین آمیز آڈیو" گردش کرنے لگی کہ جس کے بارے کہا جاتا ہے کہ اس کا تعلق دروزی قبیلے سے ہے، جس کے بعد سے شامی باغیوں اور دروزیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی رونما ہوئیں تاہم دروز قبیلے کے کئی ایک عمائدین نے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نسبت توہین آمیز آڈیو کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ کارروائی سے علیحدگی کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دروز قبیلے کے درمیان
پڑھیں:
جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیروت: اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ میں ڈرون حملہ کر کے چار افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا، جسے لبنانی حکام نے نومبر 2024 کی جنگ بندی معاہدے کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق یہ حملہ ہفتے کی رات دوحا۔کفرمان روڈ پر اس وقت کیا گیا جب ایک گاڑی گزر رہی تھی۔ اسرائیلی ڈرون نے براہِ راست گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حملے کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو شہری بھی زخمی ہوئے جبکہ اطراف کی متعدد رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقہ دوحا زیادہ تر رہائشی آبادی پر مشتمل ہے، جہاں اچانک حملے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نشانہ بنائی گئی گاڑی میں حزب اللہ کے افسران سوار تھے۔
تاہم لبنان یا حزب اللہ کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ اگست میں لبنانی حکومت نے ایک منصوبہ منظور کیا تھا جس کے تحت ملک میں تمام اسلحہ صرف ریاستی کنٹرول میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، حزب اللہ نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے ہتھیار اس وقت تک نہیں ڈالے گی جب تک اسرائیل جنوبی لبنان کے پانچ زیرِ قبضہ سرحدی علاقوں سے مکمل انخلا نہیں کرتا۔
اقوامِ متحدہ کی رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 4 ہزار سے زائد لبنانی شہری ہلاک اور 17 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
جنگ بندی کے تحت اسرائیلی فوج کو جنوری 2025 تک جنوبی لبنان سے مکمل انخلا کرنا تھا، تاہم اسرائیل نے صرف جزوی طور پر انخلا کیا اور اب بھی پانچ سرحدی چوکیوں پر فوجی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
خیال رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔