عالم اسلام صیہونی رژیم کے جنگی جنون کے سامنے اٹھ کھڑا ہو، اسماعیل بقائی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلمان باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس باغی رژیم کا مقابلہ کریں۔ ورنہ اسرائیل کے اس طرز عمل سے نہ صرف سارا خطہ پہلے سے زیادہ نا امن ہو جائے گا بلکہ عالمی امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے کہا کہ "الحدیدہ"، "رأس عیسی" اور "الصلیف" بندرگاہوں سمیت یمن کے سول و اقتصادی ڈھانچے پر حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ انسانیت کے خلاف آشکار جنگی جرائم و جارحیت ہے۔ یہ حملے اس وقت انجام پا رہے ہیں جب یمنی عوام کو محاصرے اور دوہرے انسانیت سوز سلوک کا سامنا ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ یمن کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا مقصد انہیں زندگی کی بنیادی ضروریات تک رسائی سے محروم کرنا ہے۔ جو کہ ایک ظالمانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ و مسلمان ممالک پر صیہونی جارحیت امریکہ، برطانیہ اور بعض مغربی ممالک کی مسلسل حمایت کی بدولت انجام پا رہی ہے۔ بلاشبہ امریکہ، برطانیہ اور بعض مغربی ممالک نے صیہونی رژیم کی بلا مشروط حمایت جاری رکھی ہوئی ہے جس نے اسرائیل کو قانون شکنی، بچوں و خواتین سمیت نہتے فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور اب مظلوم یمنی عوام کے خلاف ارتکاب جُرم پر مزید اُکسا دیا ہے۔
یہ ممالک بلا فاصلہ اسرائیلی جرائم میں شریک ہیں اور انہیں عالمی رائے عامہ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے سنگین صیہونی جرائم و جارحیت پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کو اخلاقی اقدار کا زوال قرار دیا۔ اس دوران اسماعیل بقائی نے مسلسل صیہونی حملوں کے نتیجے میں بے گناہ یمنی عوام کی شہادتوں پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو چاہئے کہ وہ اپنا اخلاقی و مذھبی فریضہ سمجھتے ہوئے اسرائیل کے تسلط پسندانہ جنگی جنون کے سامنے اٹھ کھڑے ہوں۔ مسلمان باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اس باغی رژیم کا مقابلہ کریں۔ ورنہ اسرائیل کے اس طرز عمل سے نہ صرف سارا خطہ پہلے سے زیادہ نا امن ہو جائے گا بلکہ عالمی امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسماعیل بقائی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔