بھارت و اسرائیل ہی نہیں، ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی: سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو ہی نہیں ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایوانِ اقبال میں یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور ان کے قائد کی ملاقات کروانی چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطاء فرمائی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بار بار کہا کہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔
خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے فوجی جوانوں نے دشمن کے مورچے اڑائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق
پڑھیں:
اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سب کچھ امریکا کی مرضی سے ہو رہا ہے اور کسی کو بھی اس بارے میں غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی غلط فہمیاں دور کرلیں تاکہ صورتحال کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے قطر پر امریکا کی مرضی سے حملہ کیا ہے اور اب دوست اور دشمن میں تمیز کرنے کا وقت آ چکا ہے۔وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ قطر پر دوبارہ حملہ ہوگا اور جو بھی تل ابیب سے حکم آئے گا، اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا ورنہ ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی جائے گی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغرب کے اندر سے جو ردعمل سامنے آ رہا ہے، وہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے اور یہ صورتحال اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو متحد رہنے کی تاکید کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں سمجھداری سے کام لینا ہوگا اور صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اپنے فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔