گورنر خیبرپختونخوا سے پی پی پی ڈیرہ ڈویژن کے سینئر نائب صدر کی قیادت میں چار رکنی وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ ڈویژن کے سینئر نائب صدر فتح شیر خان محسود کی قیادت میں چار رکنی وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
(جاری ہے)
ملاقات میں 26 مئی کو پشاور میں پی پی پی کے زیر اہتمام صوبہ بچاؤ مشن کے تحت ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور اس میں عوامی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور وزیرستان کے اضلاع میں وفاقی محکموں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں اور عوامی شکایات کے ازالہ کے ساتھ ساتھ پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی غور وغوض کیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسلام آباد:اسحٰق ڈار سے برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات، پاک بھارت سیزفائر سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی، تجارت اور معیشت میں تعاون کا اعادہ کیا گیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔
Post Views: 5