لاہور، گورنر ہاؤس میں ایران کے قومی شاعر کے مجسمے کی نقاب کشائی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا گورنر جنرل خراسان رضوی کے گورنر ہاؤس مشہد میں علامہ اقبال کے مجسمے کو نصب کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ایرانی سفیر نے کہا ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور تجارتی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر ہاؤس میں ایران کے قومی شاعر فردوسی کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور وفد کے دیگر اراکین کے ہمراہ مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا گورنر جنرل خراسان رضوی کے گورنر ہاؤس مشہد میں علامہ اقبال کے مجسمے کو نصب کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ایرانی سفیر نے کہا ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب ایرانی سفیر گورنر ہاؤس کے مجسمے نے کہا
پڑھیں:
امریکہ کی ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد، چینی شہری بھی شامل
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے بدھ کو ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کرنے والے 6 افراد اور 12 کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں جن میں کئی چینی شہری بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق لگائی گئی نئی پابندیاں ان تنظیموں پر ہیں جو ایرانی حکومت کو ایسے اہم مواد کی مقامی سطح پر تیاری میں مدد فراہم کر رہی ہیں جو تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے ضروری ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک بیان میں کہا امریکا ایران کو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ادھر ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کسی بدمعاش کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کا صدر ٹرمپ کے خلیجی دورے کے دوران تہران پر تنقید پر جواب میں بیان میں کہا آپ یہاں کیا ہمیں ڈرانے آئے ہیں۔ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم غنڈا گردی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ ہمارے لیے شہادت بستر پر مرنے سے زیادہ پیاری ہے۔صدر ٹرمپ نے یو ایس گلف کوآپریشن کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تاہم ایران کو دہشت گردی کی سرپرستی بند کرنا ہوگی۔