تحریک انصاف کا عمران خان کی رہائی کیلئے بھرپور تحریک چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کمیٹی کو دے دیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی کمیٹی میں شامل رہنما آئندہ چند روز میں مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کا باقاعدہ اعلان کردیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔
اجلاس میں حکومت کیخلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کمیٹی کو دے دیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی کمیٹی میں شامل رہنما آئندہ چند روز میں مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کا باقاعدہ اعلان کردیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے ڈویژنل سطح پر مشاورتی اجلاس بھی جلد بلائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے بانی پی ٹِی آئی کی ہدایت پر طلب کیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک پارٹی ذرائع سیاسی کمیٹی اجلاس میں
پڑھیں:
عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے. رانا ثنااللہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )وزیر اعظم کے مشیرسیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے،پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں سنجیدہ مذاکرات ہوسکتے تھے، عمران خان دھمکیاں دیں گے تو مشکلات بڑھیں گی، پی ٹی آئی اگر غلطیاں دہراتی رہی تو ان کے ساتھ ایک اور 8فروری ہوجائے گا. ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی تو پی ٹی آئی یہ بھی مﺅقف ہے کہ ہم اس کے بغیر آنکھ بھی نہیں ہلا سکتے، وزیراعظم نے اگر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور ان کے پاس گئے ہیں تو پارٹی لیڈرنوازشریف اور پارٹی کی اجازت سے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں سیاستدانوں سے بات کریں، سیاسی جماعتوں سے بات کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں منع کرنا ہوتا تو پھر ہم اس پر بھی سوچتے. انہوں نے کہا وزیراعظم تیسری بار اپوزیشن بنچوں پر گئے اور میثاق معیشت کی بات‘ لیکن پی ٹی آئی نے منفی تاثر دیا کہ آپ سیاسی داﺅ کھیل رہے ہیں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں سنجیدہ مذاکرات ہوسکتے تھے۔(جاری ہے)
اگر پی ٹی آئی غلطیاں دہراتی رہی تو ان کے ساتھ ایک اور 8فروری ہوجائے گا.