پی ایس ایل میلہ آج سے دوبارہ شروع، پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوزڈیسک) پھر سیٹی بجے گی، پی ایس ایل کا میلہ آج سجے گا۔
پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز آج سے شروع ہوں گے، غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے، میچ رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز روک دیئے گئے تھے، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد اب دوبارہ سے پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف سرچ آپریشن
— فائل فوٹوپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوبارہ آغاز سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف تمام دکانوں کو بند کروادیا گیا۔ آپریشن میں پولیس، سول ڈیفنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہوئے۔
ہفتے سے دوبارہ شروع ہونے والے پی ایس ایل میچز کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا گیا۔