شاہ محمود قریشی دِل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
شاہ محمود قریشی دِل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کی وجہ سے جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کی وجہ سے سے جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف محسوس ہوئی تھی اور طبیعت نہ سنبھلنے کی وجہ سے انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کیے جانے کے بعد مختلف قسم کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں “یومِ تشکر” کی پر وقار تقریب کا انعقاد پاکستانی فضائی حدود بند؛ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بحران کا شکار، ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان دشمن جنوبی ایشیا میں خود کو تھانیدار سمجھتا تھا، حکمت عملی سے دشمن کے ہوش اڑ گئے، وزیراعظم اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں، جسٹس اعجاز اسحٰق میرے لیے تیل کا صرف ایک قطرہ، ٹرمپ کا ابوظہبی میں اماراتی میزبانوں سے شکوہ پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ معرکہ حق، یوم تشکر؛ آرمی چیف کے ہمراہ وزیراعظم کی شہید اسکاڈرن لیڈر کے گھر آمدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی میں تکلیف جیل سے
پڑھیں:
پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، بابوسر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا
پاک فوج نے بابو سر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کرکے کئی سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔پاک فوج کی ٹیم اسکردو روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے.فوج کے پائلٹس اور انجینئرنگ ٹیموں کی معاونت سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے.اسکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ اسکول تک لینڈ سلائیڈنگ کا علاقہ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔دیوسائی کی طرف سے سدپارہ گاؤں تک جانے والا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے، پاک فوج باقی ماندہ سلائیڈز کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔فوج متاثرہ مقامات پر سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر رہی ہے. فوج کی جانب سے 150 تیار پکوان کے پیکٹس ہیلی کاپٹر سے روانہ کیے گئے ہیں .اس کے علاوہ زخمیوں کو فوری طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔