سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اچانک طبیعت خراب ، ہسپتال منتقل ، دعاوں کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور(اوصاف نیوز) سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی ۔ صحت خراب ہونے پر شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ۔
ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کا چیک اپ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مزید چند دن تک زیر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے شاہ زین قریشی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ عوام ان کے والد محترم کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔
انسداد دہشتگردی عدالت : سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
پڑھیں:
3 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور اچانک سیلاب کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے
این ڈی ایم اے کے اتوار کی دوپہر جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ یہ صورت حال پہاڑی علاقوں میں نقل و حمل میں خلل، لینڈ سلائیڈنگ اور مواصلاتی و بجلی کی خدمات میں تعطل کا سبب بن سکتی ہے۔ ادارے نے تمام صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے، ہنگامی منصوبے فعال کرنے اور مقامی زبانوں میں بروقت وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں 29 جون سے پانچ جولائی تک مزید بارشوں، اچانک سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات متوقع ہیں۔ یہ وارننگ رواں ہفتے ان شدید بارشوں کے بعد جاری کی گئی ہے، جن کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 29 جون سے تین جولائی کے دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار ریجن، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان بارشوں کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے نشیبی علاقوں خصوصاً پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ مزید کہا گیا کہ پوٹھوہار خطے جس میں اٹک، چکوال، راولپنڈی، اور اسلام آباد شامل ہیں، میں شہری سیلاب کا شدید خطرہ ہے، خاص طور پر 29 جون کو رات نو بجے سے صبح چار بجے کے درمیان۔
جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا کے کم اونچائی والے علاقوں میں بھی بارش کے ایمرجنسی حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے اتوار کی دوپہر جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ یہ صورت حال پہاڑی علاقوں میں نقل و حمل میں خلل، لینڈ سلائیڈنگ اور مواصلاتی و بجلی کی خدمات میں تعطل کا سبب بن سکتی ہے۔ ادارے نے تمام صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے، ہنگامی منصوبے فعال کرنے اور مقامی زبانوں میں بروقت وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا کے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژنز، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی جہلم اور پونچھ اور شمال مشرقی پنجاب کی پیر پنجال رینج میں اچانک سیلابوں کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔