پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، کوٹ لکھپت جیل منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی وائس چیئرمین کے وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کو دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا، وہ پتے کی سرجری کیلئے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
وکیل رانا مدثر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، ان کے ٹیسٹ کیے گیے جن کی رپورٹس پندرہ روز میں آئے گی۔شاہ محمود قریشی نو مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے مگر کچھ علما آج بھی تفریق کی بات کرتے ہیں، وزیراعظم فرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے مگر کچھ علما آج بھی تفریق کی بات کرتے ہیں، وزیراعظم ملک میں ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان کےلیے 1.

25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان حکومت کا عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور ایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں رہے گا، حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد کی مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی وائس چیئرمین اسپتال سے ڈسچارج شاہ محمود قریشی کوٹ لکھپت جیل جیل منتقل

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق