ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی سے یکساں قومی نصاب سے متعلق خصوصی گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے یکساں قومی نصاب سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے جاری جدوجہد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی رو سے کسی بھی شخص کو اسکے عقائد کیخلاف مواد نہیں پڑھایا جا سکتا ہے۔ 1975ء کا نصاب تعلیم مناسب اور متفقہ تھا، جسکی بحالی چاہتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نصاب ترتیب دینے والے اداروں میں اہل تشیع کے نمائندے بھی رکھے جائیں، تاکہ کسی بھی اختلاف کو بروقت اور متفقہ لائحہ عمل سے حل کیا جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی، ترجمان، سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے متنازع یکساں قومی نصاب تعلیم کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے یکساں قومی نصاب سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے جاری جدوجہد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی رو سے کسی بھی شخص کو اسکے عقائد کے خلاف مواد نہیں پڑھایا جا سکتا ہے۔ 1975ء کا نصاب تعلیم مناسب اور متفقہ تھا، جس کی بحالی چاہتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نصاب ترتیب دینے والے اداروں میں اہل تشیع کے نمائندے بھی رکھے جائیں، تاکہ کسی بھی اختلاف کو بروقت اور متفقہ لائحہ عمل سے حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نصاب تعلیم چاہتے ہیں، جو مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے درمیان متفقہ ہو اور کسی بھی تنازعہ سے پاک ہو۔ کسی ایک مسلک کے افکار کو دوسروں پر مسلط کرنا درست نہیں ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ انٹریو پیش خدمت ہے.
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی یکساں قومی نصاب ایم ڈبلیو ایم نصاب تعلیم اور متفقہ انہوں نے حوالے سے کسی بھی
پڑھیں:
بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: 16 مئی 2025ء کو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان
حکومت پاکستان نے پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں 16 مئی 2025ء کویو م تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جنگ بندی فتح کی علامت ہے: صدر مملکت آصف علی زرداری
یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا۔ وفاقی درالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیے بھارت کی تھانیداری ختم کردی، دوبارہ جارحیت کی تو ایسا جواب دیں گے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
ملک بھر میں یادگار شہداء پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقریب منعقد ہو گی۔ آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔ یوم تشکر کی بڑی تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں تمام مکاتب فِکرسے اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اور مہمان خصوصی وزیراعظم محمد شہباز شریف ہوں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں