’صیہونی حکومت سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی‘، آیت اللہ علی خامنائی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی نے اسرائیل کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد صیہونی حکومت کو ایک مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنائی نے واضح کیا کہ ’ایران صیہونی حکومت کے ساتھ کسی قسم کی نرمی کا رویہ اختیار نہیں کرے گا‘۔
We must give a strong response to the terrorist Zionist regime.
We will show the Zionists no mercy.
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 17, 2025
ان کا کہنا تھا ’ہمیں دہشت گرد صیہونی حکومت کو ایک مضبوط جواب دینا ہوگا۔ ہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے‘۔
آیت اللہ علی خامنائی یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو نشانہ بنانے کا عندیہ
اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایران پر فضائی حملے کیے، جن کے جواب میں ایران نے بھی جوابی کارروائیاں کی ہیں۔ ایرانی قیادت اور عوامی سطح پر اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خامنائی کا یہ بیان ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں مزید سخت پالیسیوں کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔
ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ایسے سخت الفاظ کا استعمال یہ ظاہر کرتا ہے کہ تہران اس بار پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
ان بیانات کو ایران کی اس مستقل پالیسی کا تسلسل بھی قرار دیا جا رہا ہے جس میں وہ اسرائیل کو خطے کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آیت اللہ آیت اللہ خامنائی صہیونی حکومت صیہونی حکومتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا یت اللہ ا یت اللہ خامنائی صہیونی حکومت صیہونی حکومت صیہونی حکومت ا یت اللہ رہا ہے
پڑھیں:
حق دو بلوچستان مارچ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا
وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ معاہدہ طے ہوگیا جس کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ، طلال چوہدری اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ایک قافلہ اور لانگ مارچ اسلام آباد آئے تھے،یہ ہمارے لئے انتہائی عزت و احترام کے قابل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب دل سے چاہیتے ہیں بلوچستان کے مسائل حل ہوں، جماعت اسلامی نے 8 مطالبات رکھے ہیں اور اس حوالے سے ہمارا ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں بلوچستان حکومت، وفاقی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، یہ کمیٹی ایسی تجاویز دے گی جس بلوچستان کے مسائل حل ہوں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہےاور بلوچستان پاکستان کا دل ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دل سے بلوچستان کے عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، پاکستان کا امن بلوچستان کے امن سے جڑا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ لوگ جو معصوم شہریوں کو بسوں سے اتار کر قتل کرتے ہیں اُن عناصر کیلیے کہیں کوئی جگہ نہیں ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بیرونی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لئے وہاں کی عوام کے ساتھ مل کر فیصلے لئے جائیں گے۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ ہم تجاویز کو حکومت کے سامنے رکھیں گے۔