Jasarat News:
2025-11-02@05:04:59 GMT

غزہ کے ہر بچے کے خون کا حساب لینا ہوگا،جاوید قصوری

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے اور اسرائیلی فوج کو پہنچنے والے نقصانات نے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل کا ڈیفنس سسٹم نا قابل شکست نہیں۔امریکہ اور اسرائیل کا غرور خاک میں مل چکا ہے۔ مسلم ممالک خوف سے باہر نکلیں اور امت کے تحفظ اور بقا کے لئے اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے ایک ایک معصوم بچے کے خون کا حساب لیا جائے۔تمام مسلم ممالک کے عوام کے جذبات ایران کے ساتھ ہیں۔ اسرائیل بد مست ہاتھی ہے جس کو نکیل ڈالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منصورہ میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ کو بہانہ بنا کر مسلم دنیا پر چڑھ دوڑنا چاہتے ہیں۔ ان کا یہ منصوبہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ آج مسلم امہ کے اتحاد کی جتنی ضرورت ہے ماضی میں اتنی نہ تھی۔ وقت کا تقاضا ہے کہ آج ہم مسلمان اپنے تمام علاقائی ملکی اور بین الاقوامی اختلافات کو بھول جائیں اور اتحاد کی اس مثال کو دوبارہ قائم کریں، جو اسلامی تاریخ میں مہاجرین و انصار نے قائم کیا تھا۔کفار سے مقابلے کے لئے امت کو اختلاف ختم کرکے اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہو نا ہوگا۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایران، اسرائیل اور غزہ کو درپیش صورتحال کے لئے جلد از جلد او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔دشمن مسلمانوں کو معاشی اور سیاسی طور پر ہمیشہ کمزور دست نگراور اپنی گرفت میں دیکھنا چاہتا ہے اور ہر حال میں مسلمانوں کی ترقی اور خوشحالی کا مخالف ہے۔ اس مقصد کے لیے امریکہ، یورپ اور اسرائیل ناپاک گٹھ جوڑ مسلسل مصروف عمل ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اور اسرائیل

پڑھیں:

مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان ای چالان سسٹم کے خلاف پٹیشن دائر کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • خیرپور:فنکشنل لیگ کے تحت سانحہ درزا شریف کی 10ویں برسی کا انعقاد
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف زرداری
  • غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو ہوگا
  • شہری اراضی کو قبضہ گروہوں سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے‘آباد
  • اسرائیل کی جارحیت کا اصل حامی امریکہ ہے، شیخ نعیم قاسم
  • ایران میں امریکی سفارتخانے پر قبضے کے گہرے اثرات
  • جماعت اسلامی کا اجتماع نوجوانوں کو نئی امید دے گا ، جاوید قصوری
  • مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان ای چالان سسٹم کے خلاف پٹیشن دائر کررہے ہیں
  • اسرائیلی برتری کی خاطر غزہ میں کنٹرول شدہ تناو پر مبنی امریکی پالیسی