ایران اسرائیلی کشیدگی ، خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کےقیمت 1.56 ڈالر یا 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 74.79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 1.42 ڈالر یا تقریباً 2 فیصد اضافے کے ساتھ 73.
ابتدائی تجارت کے دوران 2 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا، تاہم اتار چڑھاؤ کے بعد قیمتیں کچھ نیچے گئیں لیکن بعد میں دوبارہ بڑھ گئیں۔اگرچہ تیل کی فراہمی میں کوئی نمایاں رکاوٹ نہیں آئی۔
تجزیہ کار اولے ہینسن کے مطابق مارکیٹ کو زیادہ تشویش آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل میں خلل سے ہے، لیکن اس کا خطرہ بہت کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو آمدن کے نقصان کا سامنا ہو گا اگر یہ راستہ بند ہوتا ہے، جبکہ امریکا چاہتا ہے کہ تیل کی قیمتیں اور مہنگائی دونوں کم رہیں۔
آبنائے ہرمز کے قریب دو تیل بردار جہاز آپس میں ٹکرا گئے اور ان میں آگ لگ گئی تھی ، جس سے اس علاقے میں تیل اور ایندھن کی فراہمی میں لاحق خطرات مزید اجاگر ہوئے، خاص طور پر جب سے الیکٹرانک مداخلت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
خلل کے امکانات کے باوجود، تیل کی فراہمی کی صورتحال اب بھی اطمینان بخش دکھائی دیتی ہے، کیونکہ طلب میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔
عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں عالمی تیل کی طلب کا تخمینہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 20,000 بیرل یومیہ کم کر دیا، جبکہ فراہمی کا تخمینہ 200,000 بیرل یومیہ بڑھا کر 1.8 ملین بیرل یومیہ کر دیا ۔ Post Views: 2
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تیل کی
پڑھیں:
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں