WE News:
2026-06-03@08:20:15 GMT

حماس نے اسرائیل کے 10 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

حماس نے اسرائیل کے 10 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینئر رہنما طاہر النونو نے اعلان کیا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے 10 قیدیوں کو غزہ میں رہائی دینے کی منظوری دے دی ہے، تاکہ انسانی امداد کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے اور قابض اسرائیل کی درندگی کو روکا جا سکے۔

طاہر النونو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس قطر میں جاری مذاکرات میں انتہائی لچک دکھا رہی ہے اور ثالثوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے، حالانکہ ان مذاکرات کو شدید چیلنجز درپیش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کا موقف ہر حال میں مستحکم ہے، کسی بھی معاہدے کی بنیاد اسرائیل کا غزہ سے مکمل انخلاء اور جنگ بندی کا جامع نفاذ ہے۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر آمادہ، حماس معاہدہ قبول کرے: ٹرمپ

طاہر النونو نے مزید کہا کہ عالمی ضمانتیں ناگزیر ہیں، خاص طور پر امریکا کے پاس اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی طاقت موجود ہے، اگر سیاسی ارادہ ہو تو۔ ان کے مطابق، جنگ بندی کا نفاذ صرف امریکا کی سیاسی مرضی سے ممکن ہے، کیونکہ امریکا اسرائیل کو ہر طرح کے اسباب فراہم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں یہ جنگ جاری رہتی ہے۔

حماس کے موقف کے مطابق، مذاکرات کا مرکز فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کے اعلیٰ ترین مقاصد ہیں، جو ہر فیصلہ اور مفاہمت کی رہنمائی کرتے ہیں۔ طاہر النونو نے بتایا کہ حماس نے انسانی المیہ کو روکنے اور فلسطینیوں کی عزت و وقار کے ساتھ امداد کی مکمل فراہمی کے لیے مذاکرات میں نرمی کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ درندگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

مذاکرات میں 2 اہم مسائل زیر بحث ہیں:

اولاً، انسانی امداد کی مکمل بحالی بغیر اسرائیلی مداخلت کے، تاکہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور جبری نقل مکانی کو روکا جا سکے۔

ثانیاً، اسرائیلی فوج کی وہ پہلی انخلاء لائن قائم ہوجائے، جس سے فلسطینیوں کی زندگی اور مستقبل پر کوئی منفی اثر نہ پڑے اور جو دوسری مرحلے کی مذاکرات کی راہ ہموار کرے۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیل غزہ سے نکل جائے، جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے معاہدے پر تیار ہیں، حماس

النونو نے واضح کیا کہ جنگ بندی اور اسرائیل کا مکمل انخلا حماس کے کسی بھی معاہدے کی بنیادی شرط ہے۔ ان کے مطابق، ابتدائی معاہدہ 60 دنوں کا ہوگا جس میں مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کا انخلا شامل ہوگا، جو بعد میں مکمل معاہدے کی راہ ہموار کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ طور پر جاری ہیں، جس کا مقصد 2023ء کے اکتوبر سے جاری فلسطینیوں کی خون ریزی کو روکنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل حماس غزہ قیدیوں کی رہائی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل قیدیوں کی رہائی طاہر النونو نے فلسطینیوں کی کہ حماس

پڑھیں:

توانائی بچت مہم، وزیراعظم نے کاروباری اوقات کار کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توانائی بچت مہم کے سلسلے میں  وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری اوقات کار کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس،شاپنگ مالز رات9بجے بند ہوں گے ،شادی ہالز، مارکیز،کمرشل ایونٹس رات 10بجے بند ہوں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس، ہوٹلز، سبزی کی دکانیں رات11بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل سٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جمز، فیول سٹیشنزکو مستثنیٰ قرار دیاگیا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • توانائی بچت مہم، وزیراعظم نے کاروباری اوقات کار کی منظوری دیدی
  • واشنگٹن مذاکرات کے بعد لبنان اور اسرائیل جامع معاہدے کے قریب؟ سفارتی پیشرفت کے باوجود بڑے چیلنجز برقرار
  • ایران کے ساتھ امریکی امن مذاکرات ، اسرائیل شامل نہیں
  • مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود