کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر پاکستان کی باوقار آواز بن چکے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے انٹرویو کے حوالے سے اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرن تھاپر کو دیا گیا انٹرویو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

بلاول بھٹو نہ صرف نوجوان قیادت کے نمائندہ ہیں بلکہ پاکستان کے لیے ایک باوقار عالمی آواز بھی بنتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے نہایت حساس موضوع پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ جس اعتماد، تیاری اور تدبر سے پیش کیا گیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ کرن تھاپر جیسے سخت گیر اور تجربہ کار صحافی کے سامنے اس اعتماد سے بات کرنا اور انہیں دفاعی پوزیشن پر لانا بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت اور سفارتی مہارت کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ انٹرویو کے دوران کرن تھاپر بار بار الجھے اور غیر متوازن نظر آئے جب کہ بلاول بھٹو پورے مکالمے میں مدلل، پراعتماد اور واضح موقف کے ساتھ نمایاں رہے۔ کرن تھاپر وہی صحافی ہیں جن کے انٹرویو کے دوران نریندر مودی مائیک اتار کر چلے گئے تھے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول نہ صرف کرن تھاپر کے سامنے ڈٹے رہے بلکہ گفتگو کا رخ اپنے حق میں موڑ لیا۔

یہ انٹرویو صرف الفاظ کی ادائیگی نہیں بلکہ پاکستان کی مثر سفارتی نمائندگی تھا، جس کی آج کے عالمی منظرنامے میں شدید ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ تین نسلوں کے سیاسی اور نظریاتی تسلسل کے وارث ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت عارضی مقبولیت کی بنیاد پر سیاست نہیں کرتی، یہ قیادت تاریخ کے شعور کے ساتھ مسلسل آگے بڑھتی رہی ہے۔

چیئرمین بلاول کا انٹرویو سیاسی بلوغت، نظریاتی پختگی اور بھرپور تیاری کا مظہر تھا۔صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ صرف ایک میڈیا سیشن نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ، موقف اور وژن کی مکمل ترجمانی تھا۔ پیپلز پارٹی کا مقف ہمیشہ سے دہشت گردی، کشمیر اور بھارت سے تعلقات جیسے اہم معاملات پر واضح اور اصولی رہا ہے۔ پارٹی نے ہر سطح پر دہشت گردی کے خلاف مثر مزاحمت کی ہے اور اس کی قیادت خود اس جنگ میں قربانیاں دیتی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بلاول بھٹو بولتے ہیں، تو وہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ ایک نظریہ، تاریخ، اور عوامی جدوجہد کی زبان بولتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان دفاعی نہیں، بلکہ دلیل، اصول اور تاریخ کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی آگے بڑھا رہا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہاکہ بھارت کے ساتھ تجارت، گیس پائپ لائن منصوبے اور مسئلہ کشمیر جیسے معاملات پر پیپلز پارٹی کا مقف ہمیشہ قومی مفاد اور جمہوری اصولوں پر مبنی رہا ہے۔ بھٹو ازم صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک جامع سیاسی، سماجی اور معاشی نظریہ ہے اور بلاول بھٹو آج اسی نظریے کے تسلسل کے طور پر ابھر رہے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیپلز پارٹی میمن نے کہا شرجیل میمن کہ پاکستان پاکستان کی بلاول بھٹو نہیں بلکہ کرن تھاپر نے کہا کہ ہیں بلکہ کے ساتھ صرف ایک

پڑھیں:

وفاقی و صوبائی حکومتیں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں: بلاول

کراچی(این این آئی+نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے مربوط واقعات میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ واشک، آوران، جھل مگسی، خضدار، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، کوہلو، لورالائی، ژوب اور شیرانی سمیت بلوچستان کے بارش متاثر اضلاع میں نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پروونشنل ڈزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی مِل کر امدادی سرگرمیاں شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ اور کرک سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش متاثرین کی امداد کے لیے بھی فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ادارے ملک میں مون سون کے دوران ممکنہ تیز بارش اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام کو بھی اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران گھروں سے غیر ضروری نکلنے سے اجتناب اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث کرہِ ارض کا درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور جس کی وجہ سے پاکستان کو غیر متوقع موسموں اور منفی اثرات کو جھیلنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی انحطاط کے بڑھتے ہوئے اثرات کی روکتھام کے لیے دنیا کو اب الفاظ نہیں، وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • پتہ تھا بھارتی میڈیا منصفانہ موقع نہیں دے گا: بلاول بھٹو
  • دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی، عدم مساوات کا مقابلہ ملکرکرنا ہوگا، بلاول بھٹو
  • انٹرویو غیرجانبدارانہ پلیٹ فارم کی توقع پر نہیں، بھارتی نوجوانوں کی فراست پر بھروسے کے سبب دیا، بلاول بھٹو
  • پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا: بلاول بھٹو زرداری
  • پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا،بلاول بھٹو  
  • بلاول بھٹو زرداری کا  بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو آج نشر ہوگا
  • مولانا مسعود ازہر ‘حافظ سعید اور بلاول زرداری
  • بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
  • وفاقی و صوبائی حکومتیں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں: بلاول