بنگلہ دیش کے خلاف شکست کے بعد کوچ مائیک ہیسن کا سوشل میڈیا پر اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہماری ٹیم کو اپنے اندر مسابقت کا جذبہ اور مستقل مزاجی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ ٹوئٹر‘ پر ایک پوسٹ میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت دنیائے کرکٹ میں آٹھویں نمبر پر ہیں، ہمیں ٹیم میں گہرائی اور پوزیشنز کے لیے مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نیز ہمیں ایسی کرکٹ کھیلنا ہوگی جو وقت کے ساتھ ہمیں زیادہ مستقل مزاجی فراہم کرے، خصوصاً ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹس میں۔
یہ بھی پڑھیے بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ کی پیشکش نہیں کی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی وضاحت
انہوں نے کہا کہ پہلے 6 میچز، جو 2 مختلف انداز کی پچز پر کھیلے گئے، نے ہمیں اہم فہم و ادراک فراہم کیا۔ ہماری نوجوان بیٹنگ لائن نے ابتدائی میچز میں 200 سے زائد رنز بنا کر شاندار کارکردگی دکھائی۔
Currently sitting 8th in the world we need to create depth and competition for places as well as play a style of cricket that can give us more consistency over time, especially at key event like Asia Cup and World Cups.
First 6 games on two contrasting pitches gave us key…
— Mike Hesson (@CoachHesson) July 25, 2025
پاکستان کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرپور، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم اسکورنگ والا وینیو ہے، میں ہمیں اپنے آپ کو ماحول کے مطابق ڈھالنے میں قدرے مشکل پیش آئی۔
’ابتدا میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم بعد میں ہم نے جدوجہد کی اور پھر ثابت کیا کہ ہم تجربے کے ساتھ سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیے پاکستانی کرکٹرز سے بہترین پرفارمنس کیسے لینی ہے؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتادیا
انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں نے آگے بڑھ کر کارکردگی دکھائی، بعض نے غیر معمولی کھیل پیش کیا۔ اسپیشلسٹ کوچز نے نہ صرف یہاں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں بھی بولرز کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔
فیلڈنگ کے شعبے میں گزشتہ 2 میچز میں بہت بہتری آئی، اور ہم اب ایک بین الاقوامی معیار کی فیلڈنگ سائیڈ نظر آنے لگے ہیں۔ ہم پیش قدمی کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو