ملک کے مختلف علاقوں میں 11 سے 17 جولائی تک بارشوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
فائل فوٹو۔
11 سے 17 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات میں 13 سے 17 جولائی کے دوران بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین،خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، ملتان، ساہیوال اور خانیوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بہاولنگر، وہاڑی، بہاولپور، رحیم یار خان، لیہ، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے علاقوں میں 13 سے 17 جولائی کے دوران آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پشاور، چار سدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، بنوں لکی مروت، کرک، وزیرستان، باجوڑ، دیر، شانگلہ، بٹگرام میں بارش کا امکان ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، سوات اور مالاکنڈ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان اور لورا لائی میں بھی بارشوں کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بارش کا امکان ہے میں بھی بارش سے 17 جولائی
پڑھیں:
ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پرنچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے، اسی طرح دریائے چناب پر مرالہ اور خانکی، جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ دریائے سوات اور پنجکوڑہ کے ملحقہ ندی نالوں میں بھی بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ ہے۔الرٹ کے مطابق ممکنہ بارشوں کی صورت میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں / ہل ٹورنٹس کے بہا ئومیں بھی شدید اضافہ متوقع ہے۔بلوچستان کے اضلاع جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسی خیل کے مقامی ندی نالوں کے بہا ئوبھی شدید اضافے کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور شیگر کے بہائو میں اضافہ جبکہ دریائے ہسپار، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورومیں طغیانی کا خدشہ ہے۔گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ، ہویلی اور باغ میں بھی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے کہا کہ حساس علاقوں کے مکین ہنگامی صورتحال کے لیے 3 سے 5 دن کی خوراک، پانی اور ادویات پر مشتمل ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔