بانی کے بیٹے پاکستان آسکتے ہیں مگر کسی اہم پوزیشن پر آئے تو آوازیں اٹھیں گی، علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونےکی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ میں تصدیق نہیں کر سکتا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آ رہے ہیں یا نہیں لیکن کچھ دنوں سے ان کی پاکستان آمد سے متعلق خبریں چل رہی ہے۔
عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ سیاسی کردار ادا کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اگر پاکستان آنا چاہتے ہیں تو وہ بالکل پاکستان آ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو بانی کے بیٹوں کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونےکی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی ورکر کا ڈی این اے ایسا ہے کہ وہ موروثی سیاست پسند نہیں کرتے لیکن اس وقت صورت حال مختلف ہے، جو بھی بانی کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چا ہیے وہ ضرور کرے۔
علی محمد خان نے کہا کہ دو دفعہ مذاکرات کا سلسلہ چل چکا ہے، ہم ٹکراؤ کی سیاست نہیں چاہتے ہیں، مذاکرات کی میز پر ہی مسئلہ حل ہو گا لیکن معنی خیز مذاکرات ہونے چاہئیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات سے بانی سمیت اسیران بھی باہر آئیں، فیصلہ کریں کہ اس ملک کو کیسے آگے لے کر جانا ہے، سب ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علی محمد خان پی ٹی آئی کے نے کہا کہ رشتے دار سکتے ہیں
پڑھیں:
مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
شنگھائی(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہےکہ چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مخالف عناصر اس دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
صدر آصف زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی جس دوران خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔
صدر مملکت نے شنگھائی میں مفاہمت کی 3 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ایم اویوزپاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی میں چین کی تعمیراتی کمپنی، بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر اور چینی کمپنی کے وفد سے بھی ملاقاتیں کیں، اس دوران پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی۔
Post Views: 5