بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور ان کی بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور ان کی بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، عمران خان کی رہائی خود ان پر منحصر ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں، ان کے بچوں کے آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کیں وہ مدبر شخص ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے ہم کیوں اس نظام کو درہم برہم کرنا چاہیں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل نہیں ہو رہی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے باہر سے چینی منگوائی گئی، حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی کے بچے
پڑھیں:
آئی ٹی وقت کی ضرورت،دور درازعلاقوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں: خالد مقبول
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی-الیون ون میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا۔ یہ لیب زونگ فورجی کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئی ٹی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت اس سہولت کو ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔