لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور ان کی بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، عمران خان کی رہائی خود ان پر منحصر ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں، ان کے بچوں کے آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا، خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل نہیں ہو رہی۔

’خاندانی اور معاشرتی نظام بکھر رہا ہے‘، حرا ترین کا حمیرا اصغر اور عائشہ خان کی موت پر دکھ کا اظہار

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت کے لئے مشکلات پیدا نہیں کیں وہ مدبر شخص ہیں، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے ہم کیوں اس نظام کو درہم برہم کرنا چاہیں گے؟

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے باہر سے چینی منگوائی گئی، حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی ان کے بچے

پڑھیں:

گرفتاریوں کا ارادہ نہیں، تحریک چلے گی تو اس کا رنگ روپ دیکھیں گے، عرفان صدیقی

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگی راہنما کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ نون جب وزیراعظم تھے تو بنی گالہ خود چل کر گئے تھے، اس وقت مسلم لیگی قائد نے بانی سے کیا لینا ہے کہ ان کے پاس چل کر جائیں، بانی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، ہمارے قائد کس بات پر بانی کو منانے جائیں، ایسی خبر کا گمان بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمارا کسی کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں ہے، جب تحریک چلے گی تو اس کے رنگ روپ کو دیکھیں گے۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی کے بچوں کو اپنے والد کے لیے تحریک چلانے کا حق حاصل ہے، پی ٹی آئی کے بیانیہ سازی کے کارخانوں کی چمنی سے اب دھواں اٹھنا بند ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے حوالے سے کسی سطح پر کوئی بات نہیں ہو رہی، آصف علی زرداری اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، ریاست، نظام حکومت کو آصف زرداری سے کوئی گلہ شکوہ نہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف جب وزیراعظم تھے تو بنی گالہ خود چل کر گئے تھے، اس وقت نواز شریف نے بانی سے کیا لینا ہے کہ ان کے پاس چل کر جائیں، بانی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، نواز شریف کس بات پر بانی کو منانے جائیں، ایسی خبر کا گمان بھی نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جیل، جیل ہی ہوتی ہے، آسان نہیں ہوتی، بانی کے پاس کوئی آپشن نہیں وہ جیل کاٹ رہے ہیں، بانی بار بار کہتے ہیں کہ ادارے سے بات کرنی ہے، بانی آج تک سیاسی حکمت عملی سے کام نہیں لے رہے، اسیران نے خط میں کوئی سہولیات کا رونا نہیں رویا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے دوران ہم نے ایک مسودہ تیار کر لیا تھا، تحریک انصاف نے مذاکرات ختم کر دیئے تھے، تحریک انصاف کے 90 فیصد پارلیمنٹیرینز بات چیت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی ایک زیرک سیاست دان کی طرح دانشمندی کا فیصلہ نہیں کر رہے،27ویں ترمیم کی بات خلا میں ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے حوالے سے کوئی ڈسکشن نہیں ہو رہی، یہ ٹھیک ہے 26ویں ترمیم ہو چکی اگر کوئی بھی ترمیم جب ہوگی تو وہ 27ویں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہیں تو کوئی اعتراض نہیں، عرفان صدیقی
  • عمران خان کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے: عرفان صدیقی
  • عمران خان کے بچوں کو سیاسی سرگرمیوں سے  کوئی نہیں روکے گا، سینیٹر عرفان صدیقی
  • بانی عمران خان کی رہائی خود ان پر منحصر ہے: ینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف
  • عمران خان کی رہائی بچوں یا بہنوں سے نہیں، انکے اپنے طرزِعمل پر منحصر ہے،عرفان صدیقی
  • بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور ان کی بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • گرفتاریوں کا ارادہ نہیں، تحریک چلے گی تو اس کا رنگ روپ دیکھیں گے، عرفان صدیقی
  • ’صدر زرداری کے جانے، چوہدری نثار کے ن لیگ میں آنے‘ پر عرفان صدیقی کیا کہتے ہیں؟
  • چوہدری نثار کی واپسی زیر غور نہیں، نواز شریف کے قریبی ساتھی عرفان صدیقی کا بیان