City 42:
2025-07-11@00:36:20 GMT

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کیساتھ مکمل

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

سٹی 42 : حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپر ایشن مکمل ہو گیا ۔

پی آئی اے کی آخری بعد از حج پرواز آج  رات آٹھ بجکر 30 منٹ پر  مدینہ سے اسلام آباد پہنچی ۔ پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41،500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔ پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔ 

پی آئی اے کاحج آپریشن کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ ہوا ۔ حج آپریشن کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کئے۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا۔ 

چاغی؛ رات 8 بجے کے بعد ڈبل سواری پر مکمل پابندی، نوٹیفکیشن جاری

حجاج نے پی ائی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر وائس مارشل عامر حیات کی جانب سے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباد پیش کی گئی۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی آئی اے

پڑھیں:

ایئرعربیہ کو پاکستان میں مزید پروازوں کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایئرعربیہ کو پاکستان میں اپنی پروازوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق ایئرعربیہ کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7 پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی  جبکہ فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز 17 جولائی 2025 سے کیا جائے گا۔

 علاوہ ازیں ایئرعربیہ کو ملتان اور فیصل آباد کیلئے بھی ہفتہ وار 5، 5 پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔

لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی 

 سی اے اے کا کہنا ہے کہ یہ اجازت حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد دی گئی ہے ۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل
  • حج آپریشن 2025مکمل: پی آئی اے کی آخری پرواز441حجاج کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی
  • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، آخری پرواز مدینہ سے اسلام آباد پہنچی
  • حج آپریشن 2025 مکمل، قومی ایئر لائن کی آخری پرواز 441 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد روانہ
  • ایئرعربیہ کو پاکستان میں مزید پروازوں کی اجازت مل گئی
  • ایئرعربیہ کو پاکستان میں فضائی آپریشن میں توسیع کی اجازت مل گئی
  • حج 2026: رجسٹریشن کا آج آخری روز، دو لاکھ سے زائد درخواستیں جمع
  • تحریک آزادی میں نئی روح پھونکنے والے بہادر کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کو 9 سال مکمل
  • سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا کیساتھ زیادتی کی گئی‘پروفیسر ابراہیم