نہ صدر کو استعفے کیلئے کہا جا رہا ہے، نہ ہی فیلڈ مارشل صدر بننے کے خواہشمند ہیں: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نہ تو صدر آصف علی زرداری کے استعفے کی کوئی بات ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی سوچ موجود ہے، نہ ایسی کوئی بات ہے کہ فیلڈ مارشل صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔
محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جانتے ہیں کہ صدر، وزیرِاعظم اور آرمی چیف کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھےکون ہے۔ یہ بھی جانتے ہیں ایسا کیوں کیا جا رہا ہے اور اس کا فائدہ کسے پہنچے گا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ پاکستان کا فوجی قیادت کے ساتھ مضبوط اور باوقار تعلق ہے، آرمی چیف کی واحد توجہ پاکستان کی قوت اور استحکام پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانیے میں شامل افراد کو پیغام ہے دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو کرنا ہے کرلو، وہ سب کریں گے جو پاکستان کومضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نےکہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔