data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے گزشتہ سال ملک بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے2100 منصوبے کامیابی سے مکمل کیے، جن سے ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو ئے۔ رواں سال کے دوران 2320 منصوبے مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔ الخدمت واش پروگرام نہ صرف صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے بلکہ صفائی ستھرائی اور صحت و صفائی سے متعلق آگاہی اور سہولیات کی فراہمی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ منصوبے وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور وزیرستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مکمل کیے گئے۔ ان 2100 منصوبوں میں 579 چھوٹے نلکے، 923 کمیونٹی ہینڈ پمپ، 206 کنویں، 248 پواٹر سب مرسبل پمپ، 59 سولر سب مرسبل پمپ ، 22 گریوٹی فلو واٹر اسکیم ، 27 واٹر فلٹریشن پلانٹس ، 35 ٹھنڈے پانی کے کولر اور مرمت و دیکھ بھال کے منصوبے شامل ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈشن مختلف شعبوں میں انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور صاف پانی کی فراہمی کا یہ منصوبہ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت نے اپنے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے اب صفائی ستھرائی کے ساتھ حفظانِ صحت کی خدمات بھی شامل کر لی ہیں، تاکہ عوام کو بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند زندگی گزارنے کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے اس پروگرام کا مقصد ہر فرد کو صاف پانی اور صفائی کے بنیادی انسانی حقوق تک رسائی مہیا کرنا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن اس مقصد کے حصول کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت فاو نڈیشن کی فراہمی صاف پانی

پڑھیں:

پاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا

کراچی:

پاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا، اخراجات اب تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے، 30 کھلاڑیوں سے معاہدے ہونا ہیں، مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات 34 فیصد کمی سے 450 ملین رہ گئے، 3اسٹیڈیمز میں جاری تعمیراتی کام کیلیے 6 بلین روپے مختص کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کو آئندہ چند روز میں نیا سینٹرل کنٹریکٹ ملنے والا ہے، گزشتہ سال 25کھلاڑیوں سے معاہدے ہوئے تھے، اب ان میں مزید 5 کا اضافہ کر کے تعداد کو 30 تک پہنچا دیا جائے گا، ریٹینر شپ اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد (319 ملین روپے) بڑھ کر تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے۔

مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات 34 فیصد کمی سے 450 ملین رہ جائیں گے، گزشتہ برس یہ رقم 684 ملین روپے تھی۔ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں زیر معاہدہ پلیئرز کی تعداد 16 سے بڑھ کر 24 ہو جائے گی، ریٹینر شپ کی رقم 121 فیصد (37.8 ملین ) اضافے سے 69 ملین روپے تک پہنچے گی۔ ویمنز ڈومیسٹک کنٹریکٹس کے اخراجات میں 4 فیصد اضافہ ہوگا، گزشتہ سال ( 35.7 ملین) کے مقابلے میں رقم اب 37.2 ملین روپے ہوگی۔

ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی سی بی اضافی 12 فرسٹ کلاس گراؤنڈز کا انتظام سنبھالے گا، گراؤنڈ کی دیکھ بھال اور پچز کی تیاری کے لیے اسٹاف کا بھی تقرر کیا جائے گا، اس پر 9کروڑ36لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ نئی تقرریوں، سالانہ تنخواہوں میں اضافے اور اسٹاف کے دیگر بینیفٹ کیلیے ہیومن ریسورس بجٹ میں 444 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ تفصیلات طے ہونے کے بعد پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا بجٹ بھی تیار کر لیا جائے گا، حالیہ بجٹ میں تقریباً 2.5 بلین روپے سرپلس رکھے گئے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کیلیے 6 بلین روپے مختص ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اسکیم تیار کی جارہی ہے،میئر سکھر
  • تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا، معین وٹو
  • کراچی میں بلا تفریق پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • الخدمت فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال پانی کے 2100 منصوبے مکمل کیے
  • شہداد پور،خاکروبوں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج
  • راولپنڈی میں اربوں کے پراجیکٹس کا افتتاح، پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کرینگے: مریم نواز
  • الخدمت، بنو قابل اور محمود شام کا کالم
  • پاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا
  • رائومحمد ظفر سپردخاک‘ حافظ نعیم الرحمن نے نماز جنازہ پڑھائی