تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، این ڈی ایم اے کاالرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: ملک کے بالائی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس پر ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
تربیلا ڈیم سپل وے آپریشن کے باعث دریائے سندھ میں طغیانی امکان ہے،سپل ویز کے راستوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کے بہاؤ میں 2لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک اضافے کا امکان ہے،دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں،دریائے سندھ کے قریبی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے دوران محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
نوشہرہ، صوابی اور ہری پور میں دریائے سندھ کے کنارے آبادیوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ ادارے کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔
مقامی آبادی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دریاوں، آبی گزرگاہوں سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دریائے سندھ سپل ویز
پڑھیں:
کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان
— فائل فوٹوشہر قائد کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت شمال مشرق سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔