ہر پکار پر دریائے سوات میں سب سے پہلے کود پڑنے والا بیمثال ہیرو
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
یقین، جذبے اور حوصلے کا دوسرا نام محمد ہلال ہے جو نہ کسی وردی کا محتاج ہے اور نہ کسی حکم کا۔ ہر پکار پر دریائے سوات سب سے پہلے پہنچنے والا یہ بیمثال ہیرو اب تک اس میں ڈوبنے والے 400 سے زائد افراد کی لاشیں نکال کر انسانیت کا قرض ادا کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: ریسکیو ٹیم کی صفائی میں انکوائری کمیٹی کو کیا بتایا گیا؟
اپنے بنائے گئے ’ٹیوب ریسکیو سیٹ اپ‘ کے ذریعے محمد ہلال وہ کام کر جاتا ہے جو اکثر سرکاری وسائل سے لیس افراد بھی نہ کر پائیں۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دریائے سوات رضاکار وقار احمد وقار احمد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دریائے سوات رضاکار وقار احمد
پڑھیں:
اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار
—فائل فوٹوایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے خود کو وزارت تجارت کا اہلکار ظاہر کیا، گرفتار ملزمان بین الاقوامی پرواز سے وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لیے جعلی این او سی پیش کیے، وزارت تجارت کے کچھ اہلکاروں نے ملزمان کی سہولت کاری کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی تحویل میں دے دیا گیا۔