عمران خان نے ذہنی طور فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ جیل میں رہ لیں گے مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے، نجم سیٹھی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میرا خیال سے اب عمران خان نے ذہنی طور فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ جیل میں رہ لیں گے مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نجی نیوز چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ نہ میں نے پیچھے ہٹنا اور نہ ہی جھکنا ہے، یہ نیلسن منڈیلا والی سوچ ہے کہ میں سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، دو روز قبل کوٹ لکپھت جیت میں قید تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے بات کی گئی ہے دوسری جانب گزشتہ روز نجی ویب سائٹ 'وی نیوز، پر ایک خبر شائع ہوئی ہے جس میں لیگی رہنما کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف مذاکرات کے لیے اڈیالہ جیل بھی جانے کو تیار ہیں۔
ٍپاکستان کو ہماری لائیو معلومات مل رہی تھیں، ڈی جی ایم او رابطے میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ آپ کا کون سا ہتھیار حملے کیلئے تیار ہے بھارتی ڈپٹی آرمی چیف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کام ان کو کرنا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے بھی پی ٹی آئی کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔ یہ ذمہ داری ان کی ہے، ہماری نہیں۔ موجودہ نطام میں رعونت، کوئی گوشہ آئین اور جمہوری آزادی کے لیے نہیں چھوڑا گیا۔ پاکستانی عوام کو دھتکارا گیا، بھیڑ بکری سمجھا گیا۔
سلمان اکرم راجا نے واضح کیا کہ ہم اسیر رہنماؤں کی جانب سے بھی مذاکرات کے لیے کوئی پیغام یا دباؤ نہیں محسوس کر رہے، اور نہ ہی فی الحال اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ اسیر رہنما گاہے بہ گایے پہلے بھی خط لکھتے رہے ہین یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ پارٹی کے بانی عمران خان ہی کریں گے۔ محرم کے بعد سیاسی جدوجہد کا آغاز کریں گے، لائحہ عمل واضح ہے۔ پورے ملک میں آواز گونجے گی، عمران خان آئین، جمہوریت کی بحالی کے لیے بات کریں گے۔
سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کوئی یہاں بیٹھا ہے کل نہیں بیٹھا ہوگا، ہمارے رہنما اسیر ہیں، جبر کا نظام ہے، یقین ہے خیبر پختون خوا میں حکومت نہیں بدلی جا سکتی، قومی اسمبلی میں کیا تعداد رہ جائے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اسمبلی میں لوگ نہ بھی ہوں تو فرق نہیں پڑتا، ہمارا مطالبہ پاکستان کی عوام سے ہے۔