کے الیکٹرک سستی وفاقی بجلی لینے سے گریزاں، نیپرا کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک بار پھر کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے نشاندہی کی ہے کہ کے الیکٹرک کو وفاق سے سستی بجلی دستیاب ہونے کے باوجود وہ اسے مکمل طور پر حاصل نہیں کر رہی۔ اپریل میں کے الیکٹرک کو 1600 میگاواٹ بجلی دستیاب تھی لیکن اس نے صرف 1014 میگاواٹ حاصل کی، جس کے باعث اسے مہنگی بجلی پر انحصار کرنا پڑا۔
نیپرا کے ٹیکنیکل ممبر رفیق شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی مسلسل تنزلی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ادارے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق اگر سسٹم میں بہتری لائی جائے تو صارفین پر پڑنے والا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔
رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ اپریل کے دوران کے الیکٹرک نے اپنے پاور پلانٹس کو بھی مکمل صلاحیت کے مطابق نہیں چلایا، جو بجلی کی پیداوار کے شعبے میں ناقص کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کے الیکٹرک کو اپنی آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک
پڑھیں:
ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرکے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لینے کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-27
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر میئر واشنگٹن ڈی سی نے امیگریشن حکام کے ساتھ تعاون نہ کیا تو وفاقی حکومت نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے دارالحکومت کو براہِ راست کنٹرول میں لے لے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے الزام عاید کیا کہ بائیں بازو کے ڈیموکریٹس میئر موریئل بوسر پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ وہ وفاقی اداروں کو غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات فراہم نہ کریں‘ اگر پولیس نے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی میں جرائم بڑھ جائیں گے۔میئر موریئل بوسر کا مؤقف ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی تارکین وطن کے ڈیٹا کو امیگریشن حکام کو نہیں دے گی تاہم ٹرمپ نے عوام اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑنے پر نیشنل ایمرجنسی نافذ کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکا کی 50 ریاستوں میں نیشنل گارڈز عام طور پر گورنرز کو جوابدہ ہوتے ہیں لیکن واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ براہِ راست امریکی صدر کے ماتحت ہے۔