24 گھنٹے میں 3 پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت سرکرگئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : 24 گھنٹے میں 3 پاکستانی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا
ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن کے بعد ایک اور پاکستانی کوہ پیما نے نانگا پربت نے سر کرلیا۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی نے بغیر آکسیجن سپورٹ کے نانگا پربت سر کیا ہے۔سہیل سخی نے آج صبح 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی کے ٹاپ پر پہنچے ہیں، 8 ہزار میٹر سے زائد یہ چوتھی چوٹی ہے، جسے انہوں نے سر کیا ہے۔
پاکستانی کوہ پیما نے نانگا پربت سے قبل کے 2، جی 1 اور جی 2 بھی سر کر رکھی ہے۔سہیل سخی نے گیشربرم ون اور گیشر برم ٹو پر بھی آکسیجن سپورٹ استعمال نہیں کی تھی۔
کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت سر کرچکے ہیں، سہیل سخی سے پہلے ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن نے چوٹی سر کی تھی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت سر سہیل سخی
پڑھیں:
نانگا پربت پر ہلاک ہونے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن
چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ خاتون کوہ پیما kolouchava Klara نانگا پربت سر کرنے والی سات رکنی ٹیم کا حصہ تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر حادثے کا شکار ہونے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی لاش کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ دیامر انتظایہ کے مطابق لوکیشن ٹریس ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاش کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے نانگا پربت پر مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئی تھیں۔ چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ خاتون کوہ پیما kolouchava Klara نانگا پربت سر کرنے والی سات رکنی ٹیم کا حصہ تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گری ہے۔ نظام الدین نے مزید بتایا تھا کہ جس جگہ خاتون کوہ پیما گری ہے اس جگہ کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی اور پھر طے کیا جائے گا کہ تلاش کا کام کیسے شروع کرنا ہے۔ ایڈیشنل ڈی سی کے مطابق جو لوگ خاتون کوہ پیما کیساتھ تھے انہوں نے بیس کیمپ آ کر بتایا کہ خاتون کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ بیس کیمپ سے رابطے میں پہلے مشکلات پیش آرہی تھی تو ابتدائی اطلاعات ایسی تھیں کہ آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے خاتون ہلاک ہوئی ہے تا ہم بعد میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ وہ کھائی میں گری جس سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔