امارات نے بھارتیوں کو تاحیات گولڈن ویزا دینے کی خبر کو جھوٹ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات نے واضح طور پر ان خبروں کی تردید کر دی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مخصوص قومیتوں کو ایک لاکھ درہم فیس کے عوض عمر بھر کے لیے گولڈن ویزا جاری کیا جا رہا ہے۔چند روز قبل بھارتی میڈیاپریس ٹرسٹ آف انڈیا، دی ہندو اور ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارت اور بنگلا دیش کے شہری ایک نئی اسکیم کے تحت تاحیات گولڈن ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم ابوظبی حکومت نے وضاحت کی کہ گولڈن ویزا صرف سرمایہ کار، کاروباری افراد، سائنسدان، ممتاز طلبہ اور انسانی حقوق کے علم بردار افراد کے لیے مخصوص ہے اور تمام درخواستیں صرف سرکاری چینل کے ذریعے ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گولڈن ویزا
پڑھیں:
سویڈن جانے والوں کے لیے خوشخبری: پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ بحال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ اور سویڈن حکام کے درمیان ویزا سروس پر اسٹاک ہوم میں سیاسی مشاورت ہوئی۔ پاکستان وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے کی جب کہ سویڈن وفد کی قیادت ڈی جی عالمی افیئر نے کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کم مدت کے لیے سویڈن جانے والے پاکستانیوں کو اس فیصلے سے سہولت ملے گی،آج سے پاکستانی شہری 90 دن کے لیے سویڈن جانے کے لیے ویزا اپلائی کرسکتے ہیں، پاکستان اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے یہ فیصلہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔