خاتون سے زیادتی کا کیس: بھارتی کرکٹر یش دیال کیخلاف ایف آر درج
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایف آر درج کرلی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف ایک خاتون سے زیادتی کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔
ایک خاتون نے فاسٹ بولر یش دیال پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا، غازی آباد کی خاتون نے فاسٹ بولر پر جنسی استحصال کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔
خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 5 سالہ تعلق کے دوران یش دیال نے جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔
خاتون نے شادی کا وعدہ کر کے مالی طور بھی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہونے پر بھارتی کرکٹر کو 10 برس قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گمبھیر، کوہلی اور روہت کے بگڑتے تعلقات پر ڈریسنگ روم میں کشیدگی، بی سی سی آئی پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینئر بیٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ون ڈے ٹیم کا ڈریسنگ روم اس وقت شدید دباؤ کی کیفیت کا شکار ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دونوں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم کا ماحول وہ گرمجوشی دوبارہ حاصل نہیں کر سکا جو ٹیسٹ سیریز کے دوران نظر آ رہی تھی۔
مزید یہ کہ ہیڈ کوچ گمبھیر اور دونوں سینئر کھلاڑیوں کے درمیان اعتماد اور رابطے میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔