Jasarat News:
2025-07-10@17:55:15 GMT

حسن علی نے اپنا کون سا مشہور انداز نہیں بدلیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ وکٹ لینے کے بعد اپنے مشہور جوشیلے انداز کو کبھی نہیں بدلوں گا۔

نجی ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 9، 10 سال سے یہی اسٹائل اپنائے ہوئے ہوں جو میرے مداحوں اور ٹیم کو بھی پسند ہے، یہ جشن مجھے نئی توانائی فراہم کرتا ہے۔

ہیئر اسٹائل کے سوال پر حسن علی مسکرا دیے اور کہا کہ سرجری کے بعد ری ہیب کے دوران بال بڑھ گئے اور اندازہ بھی نہ ہو سکا، پھر یہی بال اچھے لگنے لگے تو رکھ لیے۔

حسن علی نے واضح کیا کہ 2021 کے ورلڈ کپ سے قبل بھی لمبے بال رکھے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حسن علی

پڑھیں:

اے این پی کو جھٹکا! بشیر بلور کی بہو ثمر بلور مسلم لیگ ن میں شامل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، اے این پی سے دیرینہ تعلق رکھنے والے بلور خاندان کی اہم شخصیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئی۔ہارون بلور کی بیوہ اور بشیر بلور کی بہو ثمر بلور ن لیگ میں شامل ہوگئیں، ثمر بلور نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ثمر بلور کو مخصوص نشست پر ن لیگ کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) بنانے پر غور کیا جارہا ہے، اس سے قبل بھی ثمر بلور 2018 سے 2023 تک اے این پی کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن جیت کر ایم پی اے رہ چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عالم اسلام کو غزہ کے نہتے مسلمانوں کی آواز بننا ہوگا ،جاوید قصوری
  • آصف زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے،شازیہ مری
  • اے این پی کو جھٹکا! بشیر بلور کی بہو ثمر بلور مسلم لیگ ن میں شامل
  • سوشل میڈیا کو بلاک کر سکتے ہیں، مواد کو نہیں ہٹایا جا سکتا،چیئرمین پی ٹی اے
  • برہان وانی کاخون رائیگاں نہیں جائے گا‘فیصل ندیم
  • اسلام آباد: عدالت کا 27 مشہور یوٹیوب چینلز فوری بلاک کرنے کا حکم
  • وفاقی بجٹ میں ماحولیاتی ایمرجنسی کو نظر انداز کر دیا گیا: شیری رحمان
  • تمام مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو رہائش فراہم کرنا ممکن نہیں: شرجیل میمن
  • القرآن