Jang News:
2026-07-24@11:13:23 GMT

حیدرآباد : 2 بچے سیوریج کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

حیدرآباد : 2 بچے سیوریج کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق

—فائل فوٹو

حیدرآباد کے سائٹ ایریا کی شاہ لطیف کالونی میں دو بچے سیوریج کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات دونوں بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ سیوریج نالے میں جا گرے، جس کے بعد دونوں بچوں کی تلاش کا کام شروع کیا گیا۔

نالے سے لاشیں نکال کر سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ دونوں بچے بہن بھائی تھے، جن کی عمر 2 سے 3 سال تھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے