دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ اور ریپر فرنچ مونٹانا کے درمیان قربتوں کی خبریں گردش کررہی ہیں، پیرس فیشن ویک میں دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے۔

مراکشی نژاد امریکی ریپر فرنچ مونٹانا اور دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ (جو Xtianna کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں) کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلقات کی افواہیں شدت اختیار کر گئیں ہیں، دونوں کو پیرس فیشن ویک کے دوران ایک ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھا گیا۔

دونوں کی مشترکہ موجودگی اور انسٹاگرام پر اشاروں میں محبت کے اظہار نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Nukta Dubai (@nuktadubai)


شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں دو ہاتھ ایک تالے کو تھامے ہوئے ہیں اور اس پر دل والا اسٹیکر چسپاں ہے اور یہ تصویر پیرس کے مشہور لوو لاک برج (Pont des Arts) پر لی گئی ہے اور تصویر میں سامنے ایفل ٹاور بھی نظر آرہا ہے، اس پوسٹ سے شہزادی نے گویا اپنے تعلق کو جذباتی انداز میں ظاہر کیا ہے، جس سے شائقین نے ان کے ممکنہ رشتے کی تصدیق کا اندازہ لگایا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب یہ جوڑی ایک ساتھ دیکھی گئی ہو، گزشتہ برس دبئی کے لگژری فور سیرنز ریزورٹ میں دونوں کی تصاویر وائرل ہوئیں، اس کے علاوہ صحرا میں ایک آؤٹنگ کے دوران فرنچ مونٹانا کو روایتی اماراتی لباس میں دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ شیخہ مہرہ کی شادی شیخ مانع آل مکتوم سے اپریل 2023ء میں ہوئی تھی، جو جولائی 2024ء میں طلاق پر ختم ہوگئی، مہرہ نے انسٹاگرام پر طلاق کا اعلان کرتے ہوئے شوہر کی بےوفائی کو وجہ قرار دیا۔

اس کے بعد شہزادی نے Divorce کے نام سے ایک منفرد خوشبو برانڈ متعارف کروایا، جس کی قیمت 272 امریکی ڈالر رکھی گئی، اس پرفیوم لائن نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔

فرنچ مونٹانا کا اصل نام کریم خربوش ہے، وہ مشہور گانوں Unforgettable اور No Stylist سے عالمی شہرت حاصل کر چکے ہیں، وہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں فلاحی منصوبوں جیسے تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔

اگرچہ دونوں نے باضابطہ طور پر تعلق کی تصدیق نہیں کی، لیکن میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان قریبی اور سنجیدہ تعلقات قائم ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فرنچ مونٹانا

پڑھیں:

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-6
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون خولہ ادریس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چودھری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔ خولہ ادریس کے خاوند بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ’اداکار کریں تو فن، ہم کریں تو جہنمی‘، زاہد احمد کے بیان پر کانٹینٹ کریئٹرز کا شدید ردِعمل
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چودھری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا