مسلم لیگ ن والے پہلے کہتے تھے کہ قاسم اور سلمان کہاں ہیں، اب پاکستان آنے کا فیصلہ کیا توکہتے ہیں وہ کیوں آ رہے ہیں؟حامد میر
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں موجود صاحبزادوں کی طرف سے ان کی پھوپھو علیمہ خان نے پاکستان آمد کا اعلان کردیا جو سیاسی میدان میں ایک نیا موضوع بحث بن گیا ہے، اس پر سینئر صحافی حامد میر نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے ۔
ٹوئٹر پرانہوں نے لکھا کہ "مسلم لیگ ن والے پہلے کہتے تھے کہ قاسم اور سلمان کہاں ہیں وہ اپنے باپ کے لئے تحریک چلانے پاکستان کیوں نہیں آتے؟ جب قاسم اور سلمان نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تو مسلم لیگ ن والے کہتے ہیں وہ کیوں آ رہے ہیں؟۔
ویڈیو میں حامد میر کاکہناتھاکہ "کچھ عرصہ پہلے تک کہاجاتا تھا کہ عمران ہر دوسرےدن حکومت کے خلاف جلسے جلوس کا اعلان کردیتے ہیں لیکن ان کے اپنے بچے قاسم اور سلمان لندن میں بیٹھے ہیں، عیش و آرام کی زندگی گزارتے ہیں ، پاکستان کیوں نہیں آتے؟شیئر ہونیوالی ویڈیو میں مریم نواز کو یہ کہتے سناجاسکتا ہے کہ "ایک شخص نے کرسی کی خاطر پختونوںکے بچوں کو مروایا، لوگوں کے بچوں اور عمران کے بچوں میں فرق ہے؟ عظمیٰ بخاری نے بھی سوال اٹھایا کہ پاکستان کو حقیقی آزادی دلانے کے عمران خان کے مشن کے لیے قاسم اور سلمان پاکستان کیوں نہیں آتے؟۔
حامد میر کے مطابق قاسم اور سلمان کا نام مسلم لیگ ن کی قیادت کی زبانوں پر تھا، جب بہت زیادہ بات ہوئی تو عمران کی بہن علیمہ خان نے اعلان کیا کہ عمران خان کے اپنے بچے سلمان اور قاسم اب سننے کو بھی تیار نہیں، وہ کہہ چکے کہ ہم پاکستان آئیں گے اور تحریک میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
37ڈبل اے سے 30ستمبر تک ملک بھر کی ملیں بند ہو جائیں گی،صدر لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
مسلم لیگ ن والے پہلے کہتے تھے کہ قاسم اور سلمان کہاں ہیں وہ اپنے باپ کے لئے تحریک چلانے پاکستان کیوں نہیں آتے؟ جب قاسم اور سلمان نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تو مسلم لیگ ن والے کہتے ہیں وہ کیوں آ رہے ہیں؟ ???? pic.
اسی ویڈیو میں عمران خان کے صاحبزادوں کے پاکستان آنے کے اعلان کے بعد رانا ثناء اللہ کو یہ سوال اٹھاتے بھی سنا گیا کہ "عمران خان کے بیٹے ہیں ، تو وہ کیوں نہیں گرفتار ہوں گے؟ اگر ایک متشدد تحریک کو لیڈ کرنے آئیں گے تو اس کے نتائج کیاہوں گے، گرفتار ہوں گے "۔
برطانیہ میں پوسٹ آفس کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل بے نقاب
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کیوں نہیں مسلم لیگ ن والے قاسم اور سلمان عمران خان کے نے پاکستان پاکستان ا وہ کیوں ہیں وہ
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے،سلمان اکرم راجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور معروف وکیل سلمان اکرم راجہ کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا تحریک میں شامل ہونا ان کا آئینی و اخلاقی حق ہے اور ان کے خاندان کا عمران خان سے تعلق ایک الگ نوعیت کا ہے، جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا معطلی کی درخواست کی فوری سماعت کا حق حاصل ہے، اور عدالت سے توقع ہے کہ وہ جلد اس پر فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے آئینی و قانونی حقوق کے لیے پرامن احتجاج کوئی جرم نہیں، بلکہ یہ جمہوری روایات کا حصہ ہے، اگر کسی صوبے کی آئینی حیثیت تبدیل کرنی ہو تو دو تہائی اکثریت ناگزیر ہے،مخصوص نشستیں ملنے کے باوجود حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو 85 فیصد نشستیں حاصل ہیں، اس کے باوجود حکومت وہاں دو تہائی اکثریت کا دعویٰ کس بنیاد پر کر رہی ہے، یہ بات سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو آئینی معاملات میں پس پشت ڈال کر فیصلے کرنا آئندہ کے لیے خطرناک مثال بن سکتا ہے،علی امین گنڈاپور کو پارٹی یا اپنے حلقے سے کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔ اگر کوئی بیرونی سازش ہوئی تو ہم اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔