ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ: جون میں 3.4 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 26.6 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
جون 2025 میں ترسیلات زر 3.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، مالی سال کے دوران 26.6 فیصد اضافہ ریکارڈ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کا ہدف عبور، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کا تاریخی اضافہ
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جون 2025 کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنوں کی جانب سے 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان آئیں۔
رپورٹ کے مطابق جون میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 7.
اس طرح رواں مالی سال میں ترسیلات زر میں 26.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف
جون 2025 کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 823.2 ملین ڈالر موصول ہوئیں، اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 717.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 537.6 ملین ڈالر اور امریکا سے 281.2 ملین ڈالر موصول ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترسیلات زر ملین ڈالر ارب ڈالر مالی سال کے دوران
پڑھیں:
مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے پاکستان اور کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی، اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے 7.5 ملین کویتی دینار (25 ملین ڈالر) ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے، انہوں نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کیلیے معاونت فراہم کرتے رہیں گے، کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔