ایئرعربیہ کا ابوظہبی اور سیالکوٹ کے درمیان سستی پروازوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی 2025ء ) ایئرعربیہ نے ابوظہبی اور سیالکوٹ کے درمیان سستی پروازوں کا اعلان کردیا۔ سرکاری اماراتئ نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کی پہلی کم لاگت ایئر لائن ایئر عربیہ نے ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پاکستان کے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا، یہ نئی سروس 17 جولائی 2025ء سے شروع ہوگی اور اس روٹ پر ہر ہفتے تین بار فلائیٹ آپریٹ کی جائے گی۔
کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئی پرواز کا مقصد مسافروں کو سستی اور سہل سفری سہولت فراہم کرنا ہے جو ابوظہبی اور سیالکوٹ کے درمیان براہِ راست سفر کو ممکن بنائے گی، اس سروس کے ذریعے ایئر عربیہ ابوظہبی نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دی ہے جو پہلے ہی فیصل آباد اور ملتان کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ اس نئی پرواز کی منصوبہ بندی کاروباری افراد اور پاکستانی تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے جو ان دونوں علاقوں کے درمیان مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، ایئر عربیہ ابوظہبی کی یہ سروس نا صرف سفری آسانی فراہم کرے گی بلکہ کاروباری سرگرمیوں اور خاندانی روابط کو بھی مزید مضبوط بنائے گی کیوں کہ سیالکوٹ جو پاکستان کا ایک اہم صنعتی و برآمدی مرکز ہے، یہ شہر پنجاب کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ہے، سیالکوٹ شہر کشمیر کے پہاڑی دامن اور دریائے چناب کے قریب واقع ہے اور سیالکوٹ ضلع کا صدر مقام بھی ہے۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور سیالکوٹ کے درمیان
پڑھیں:
ضلع سیالکوٹ میں تاریخ رقم، تمام انتظامی عہدوں پر خواتین تعینات
لاہور:ملکی تاریخ میں پہلی بار، سیالکوٹ ضلع صوبائی بیوروکریسی میں صنفی شمولیت کے حوالے سے مثال بن گیا ہے، جہاں اب ایک خاتون ڈپٹی کمشنر اور چاروں تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنرز بھی خواتین ہیں۔
یہ صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کی قیادت میں خواتین کے لیے ایک سنگِ میل ہے، گریڈ 19 کی افسر صبا اصغر علی نے باضابطہ طور پر 27 اپریل 2025 کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا چارج سنبھالا، یوں وہ اس ضلع کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بن گئیں۔
اپنے تقرر کے بعد سے ڈی سی صبا نے تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی فلاح پر مرکوز اقدامات کیے، جنہیں ساتھیوں اور مقامی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی کیریئر بیوروکریٹ صبا اصغر علی اس سے قبل صوبائی اور وفاقی سطح پر مختلف انتظامی اور پالیسی ساز عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
اپنی باریک بینی، منصوبہ بندی اور عوامی مفاد پر مبنی طرزِ حکمرانی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ وہ شفافیت اور شہریوں کی شمولیت پر زور دیتی ہیں۔