بیجنگ :چین کی وزارت قدرتی وسائل کی رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کی پہلی ششماہی میں چین کو اہم معدنی وسائل کی تلاش میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اس دوران نئے معدنی ذخائر کے 38 مقامات کی دریافت ہوئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد زیادہ ہے، جن میں سے 25 مقامات میں درمیانے یا بڑے سائز کی کانیں شامل ہیں۔اسی دوران، نان آئل اور گیس معدنی وسائل کی تلاش میں قومی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رہا، اور 6.

693 ارب یوآن کی سرمایہ کاری لگائی گئی جو سال بہ سال 23.9 فیصدکا اضافہ ہے. اب تک “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” میں معدنیات کی دریافت کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا گیاہے۔ ادھر چین کے قومی محکمہ ڈاک کی اطلاع کے مطابق “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” پر نفاذ کے بعد سے ، چین کا ایکسپریس ڈلیوری کاروبار کا حجم لگاتار پانچ سالوں سے 100 بلین پیسس سے تجاوز کر گیا ہے۔ 9 جولائی تک ، چین کے ایکسپریس ڈلیوری کاروبار کا حجم اس سال 100 بلین پیسس سے تجاوز کر گیا ، جو 2024 کے مقابلے میں 35 دن آگے ہے۔ تاحال، چین میں کاؤنٹی سطح کے 1،200 سے زیادہ میل اور لاجسٹکس سروس سینٹرز اور گاؤں سطح کے 300،000 سے زیادہ مربوط اسٹیشن ہیں ، اور نسبتاً جامع دیہی ڈاک اور لاجسٹکس سسٹم تعمیر کیا گیا ہے۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر سید شبلی فراز سے ٹیلیفونک رابطہ ، خیریت دریافت کی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایوانِ بالا میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ، سید شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث پشاور کے ایک ہسپتال میں معالجوں کے زیر نگرانی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر شبلی فراز کو ٹیلیفون کر کے ان کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔\932

متعلقہ مضامین

  • تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا، معین وٹو
  • ملیر میں ہزاروں سال پرانی تہذیب کے آثار دریافت
  • چین کے جی ڈی پی میں تقریباً  35 ٹریلین یوآن اضافہ
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر سید شبلی فراز سے ٹیلیفونک رابطہ ، خیریت دریافت کی
  • ڈائنوسار کے رشتے دار دیوہیکل پرندوں سے متعلق دلچسپ حقائق دریافت
  • لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا واقعہ؛ پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
  • اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا منصوبہ، ایرانی فوج ہائی الرٹ ہوگئی
  • کراچی: شیرشاہ میں پلاسٹک گودام کی خوفناک آگ پانچ گھنٹے بعد بھی بے قابو
  •  اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا منصوبہ، ایرانی فوج ہائی الرٹ ہوگئی