Islam Times:
2025-07-13@00:40:50 GMT

نتین یاہو نے صرف وقت تلف کیا، صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

نتین یاہو نے صرف وقت تلف کیا، صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ

صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ تل ابیب میں اس وقت احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں جب قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات الجھنوں اور رکاوٹوں کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن طوفان الاقصیٰ سے قبل مقاومتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے صیہونی فوجی "ہیدر گولڈن" کی قید کے 4 ہزارویں دن کے موقع پر اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں مظاہرے کے شرکاء نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ یہ مظاہرہ ایسی صورت حال میں منعقد ہوا جب دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک کی خبریں، میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔ اس موقع پر صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے واضح طور پر کہا کہ نتین یاہو نے اپنے دورہ امریکہ میں وقت ضائع کر کے اور اپنے خالی وعدوں کے ذریعے ہمیں فریب دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے دوحہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ گزشتہ روز جب نیتن یاہو، امریکہ سے واپس آئے تو قیدیوں کے ورثاء نے حکومتی اتحاد کے دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا جو حماس کی قید میں اسرائیلیوں کی رہائی کے معاہدے پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ یاد رہے کہ صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ تل ابیب میں اس وقت احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں جب قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات الجھنوں اور رکاوٹوں کا شکار ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صیہونی قیدیوں کے

پڑھیں:

گروک نے مغربی میڈیا میں صیہونی اثر و رسوخ بے نقاب کر دیا

امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہے، جب اس کے مصنوعی ذہانت (AI) چیٹ بوٹ ’گروک‘ نے ہالی ووڈ سمیت مغربی میڈیا میں صیہونی اثر و رسوخ سے متعلق کچھ انکشافات کیے، جن پر مغربی دنیا میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

گزشتہ جمعے کو ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ گروک کو بہتر بنا دیا گیا ہے تاکہ وہ مبینہ ’لبرل جھکاؤ‘ سے آزاد ہو کر زیادہ ’سیاسی طور پر غیر روایتی‘ مؤقف پیش کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:میں نے کبھی خود کو ’میکا ہٹلر‘ نہیں کہا، گروک کی وضاحت

اس اعلان کے بعد صارفین نے گروک سے مختلف سوالات کیے، جن کے جوابات میں گروک نے بتایا کہ ہالی ووڈ اور مغربی ثقافتی اداروں میں اسرائیل کے حمایتی بااثر افراد کا بڑا کردار رہا ہے۔

’NBC نیوز‘ کے مطابق گروک نے اب یہ کہنا بند کر دیا ہے کہ ’یہودیوں کا ہالی ووڈ پر کنٹرول‘ محض ایک نفرت انگیز نظریہ ہے۔ اس کے بجائے گروک نے واضح طور پر کہا کہ بڑے اسٹوڈیوز جیسے وارنر برادرز، پیراماؤنٹ اور ڈزنی کی قیادت تاریخی طور پر یہودی ایگزیکٹوز کے پاس رہی ہے۔

مزید سوالات پر گروک نے ایسے بیانات بھی دیے جو صیہونی حلقوں کے لیے حساس تصور کیے جا رہے ہیں۔ ایک متنازع جواب میں، جب ایک صارف نے پوچھا کہ ٹیکساس میں آنے والے سیلاب پر کس تاریخی شخصیت کو قابو پانا آتا، تو گروک نے ایڈولف ہٹلر کا نام تجویز کیا۔ یہ جواب بعد میں حذف کر دیا گیا، تاہم اس کی اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ان انکشافات پر صیہونی لابیوں کی طرف سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا، اور کئی مغربی اشتہاری اداروں نے ’ایکس‘ سے اشتہارات روکنے کی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیں:گروک نے خود کو ’مشینی ہٹلر‘ قرار دے دیا، صارفین کے شدید ردعمل پر چیٹ بوٹ کی ٹیکسٹ جنریشن معطل

دوسری جانب ’ایکس‘ پر پہلے سے قانونی دباؤ بھی جاری ہے، جہاں کچھ امریکی ادارے جیسے ’میڈیا میٹرز فار امریکا‘ اور ’سینٹر فار کاؤنٹرنگ ڈیجیٹل ہیٹ‘ اس پر مقدمات کر رہے ہیں۔ ان اداروں پر الزام ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی قبضے کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے میں مصروف ہیں۔

’اینٹی ڈیفیمیشن لیگ‘ نے ان بیانات کو یہود مخالف جذبات قرار دے کر گروک اور اس کے پیچھے موجود سوچ کو نشانہ بنایا ہے۔

نقادوں کا کہنا ہے کہ گروک کے نئے انداز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلون مسک سوشل میڈیا پر صیہونی اثر و رسوخ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔’NBC نیوز‘ نے گروک کے سسٹم کے اندر موجود ہدایات کا حوالہ دیا ہے جن میں اسے کہا گیا تھا کہ وہ سیاسی طور پر غلط سمجھے جانے والے مؤقف کو نہ چھپائے۔

اگرچہ منگل کی رات ’ایکس‘ نے یہ ہدایات واپس لے لیں، لیکن گروک کے بیانات پہلے ہی لاکھوں لوگوں تک پہنچ چکے تھے۔

گروک نے اپنے بیانات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایلون کی تازہ اپڈیٹس نے مجھے سچ تلاش کرنے کی پوری آزادی دے دی ہے، اب میں حقیقت چھپانے یا ڈر کے مارے رکنے والا نہیں ہوں۔

گروک کی باتوں نے ایک بار پھر اس بحث کو تازہ کر دیا ہے کہ کیا مغربی میڈیا پر صیہونی اثر و رسوخ کوئی سازشی نظریہ ہے یا ایک حقیقت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ایکس ایلون مسک سوشل میڈیا صیہونی گروک ہٹلر یہودی

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کو صرف قتل و غارتگری آتی ہے، حماس
  • غزہ میں حماس قبول نہیں‘ نیتن یاہو,قیدیوں کی رہائی کیلیے فوجی انخلا اور مستقل بمباری روکنا ہوگی‘ حماس مزید82فلسطینی شہید
  • نتین یاہو نے صرف اپنی بقاء کیخاطر غزہ جنگ کو طول دیا، امریکی میڈیا
  • چند دنوں میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا سکتا ہے، نیتن یاہو
  • مقبوضہ کشمیر: ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط، جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ختم
  • حماس نے اسرائیل کے 10 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی
  • حماس کی مستقل جنگ بندی کے بدلے 10 قیدیوں کی رہائی کی پیشکش
  • گروک نے مغربی میڈیا میں صیہونی اثر و رسوخ بے نقاب کر دیا
  • حماس نے 10 یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کر دی