اداکارہ حمیرا کے والد پہلی بار منظرعام پر آگئے؛ میڈیا سے گفتگو میں کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا کی لاش کراچی سے ان کے بھائی اور بہنوئی لاہور لائے تھے اور ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
اس موقع پر پہلی بار اداکارہ حمیرا کے والد منظر عام پر آئے۔ جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ انھوں نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
حمیرا کے والد اصغر علی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ قبرستان میں انھیں دیکھتے ہی صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
لاش وصول نہ کرنے سے متعلق انھوں نے کہا کہ جب تک لاش کا پوسٹ مارٹم نہ ہوجائے تب تک ہم میت کیسے لے سکتے تھے؟
حمیرا کے والد نے کہا کہ ایسے کیسز میں پولیس سے لاش وصول کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے جس میں وقت لگتا ہے۔
بیٹی کی موت کی وجہ قتل کا ہونا اور پوسٹ مارٹم سے متعلق سوالات پر اداکارہ حمیرا کے والد نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
انھوں نے آسمان کی جانب انگلی اُٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ بیٹی کے ساتھ جو ہوا اس کا حساب اللہ لے گا۔
اداکارہ حمیرا کے والد تدفین کے فوری بعد قبرستان سے چلے گئے اور میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔
اداکارہ کا ستمبر 2024 سے کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا اور مالک مکان نے بھی فلیٹ خالی کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔
عدالت کے حکم پر جب بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تو بارہا دستک کے باجود دروازہ نہیں کھولا گیا۔ جس پر دروازہ توڑنا پڑا۔
جیسے ہی درواز ٹوٹا بدبو کا ایک بھپکا محسوس ہوا اور اداکارہ کی گلی سڑی لاش فرش پر پڑی ہوئی ملی۔ جو تقریباً 8 ماہ پرانی تھی۔
ابتدا میں ان کے اہل خانہ نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد میں پولیس کی درخواست پر ان کے بہنوئی اور بھائی لاش لینے کراچی پہنچے تھے۔
اداکارہ حمیرا اصغر ڈرائنگ اور آرٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں۔ اُن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7 لاکھ سے زائد تھی۔
اداکارہ شوبز کی دنیا میں نام کمانے کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں۔ انھوں نے تماشا گھر اور فلم جلیبی (2015) سے شہرت حاصل کی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اداکارہ حمیرا کے حمیرا کے والد لاش وصول انھوں نے کہا کہ
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔