واہ کینٹ اسپورٹس جمنازیم میں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن و پی او ایف کے زیراہتمام نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد واہ کینٹ کے اسپورٹس جمنازیم میں کیا گیا جس میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
چیمپئن شپ میں میزبان اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، پی او اے، آرمی، واپڈا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شریک ہوئے۔
اس موقع پر پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے عہدیدار عرفان اللہ خان نے کہا کہ ملک میں ٹیبل ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے، فیڈریشن کے زیر اہتمام زیادہ ایونٹس ہونے چاہئیں۔
اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے رفیق سرحدی نے کہا کہ پی او ایف کی جانب سے نینشل جونئیر ٹیبل ٹینس کے شاندار انتظامات کیے گے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جونیئر ٹیبل ٹینس کے قومی سطح کے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کو دنیا کے مقبول ترین کھیل کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیبل ٹینس
پڑھیں:
پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔