امریکی کپمنی کے سابق سی ای او کا کولڈ پلے کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
امریکی کمپنی آسٹرونومر Astronomer کے سابق سی ای او اینڈی بائرن نے کولڈ پلے انتظامیہ کیخلاف قانونی جنگ چھیڑنے کا ارادہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اینڈی کالڈ پلے منتظمین کیخلاف مقدمہ کرنے والے ہیں اور وہ ان پر بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نجی لمحات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کریں گے۔
آسٹرونومر کے سابق سی ای او کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کولڈ پلے کنسرٹ کے دوران بڑی اسکرین پر وہ اپنی کمپنی کی ایچ آر ہیڈ کے ساتھ معاشقہ لڑاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔
کنسرٹ کا یہ منظر انٹرنیٹ پر آگ کی طرح تیزی سے پھیل گیا تھا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر میمز کی بھرمار کردی تھی۔
واضح رہے کہ اس اسکینڈل کے بعد اینڈی بائرن نے Astronomer سے مستعفیٰ ہوگئے تھے جبکہ ان کی مبینہ گرل فرینڈ کمپنی کی ایچ آر ہیڈ نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔