پشاور:

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 450 ارب روپے گندم کا حساب دیں، نگراں دور حکومت میں انہوں نے 450 ارب روپے کی گندم باہر سے منگوائی تھی جو خراب تھی۔

پشاور ہائیکورت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ گندم درآمد میں اربوں روپے کا غبن کیا گیا، محسن نقوی کے خلاف نیب کا کیس بنتا ہے پہلے وہ اپنا حساب کریں اس کے بعد کسی اور کو دھمکی دیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ ہمیں دھمکیاں دینے کے بجائے پہلے ڈی جی اے این ایف سے اپنے کیس پر معافی منگوائیں اگر رانا ثناء اللہ بے گناہ ہے تو ان سے ثبوت مانگیں، اگر ثبوت نہیں تو پھر ڈی جی اے این ایف سے کہے کہ اس سے معافی مانگیں۔ رانا ثنا اللہ اپنے اوپر منشیات کیس کا پہلے پوچھے پھر بات کریں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے، چینی اور پیٹرول کی قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں۔ شریف فیملی اور زرداری کے ملز ہیں، انکی پانچوں انگلیاں گھی میں ہے، پہلے پانچ لاکھ ٹن چینی باہر بھیجی گئی اور اب پھر باہر سے منگوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی کے اسکینڈل میں اربوں روپے ان خاندانوں نے بنائے ہیں وہ اس لیے حکومت میں بھی آئے ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں، پاکستان تحریک انصاف 5 اگست کو احتجاج کر رہی ہیں اس کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، پانچ اگست کے احتجاج میں کچھ اپوزیشن جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہوں گی اور احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے ساتھ جیل میں برا سلوک کیا جا رہا ہے، کسی کو ان کے ساتھ ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ضلع خیبر تیراہ واقعے پر افسوس ہے اور مذمت کرتے ہیں، نہتے عوام پر فائرنگ کس نے کی انکوائری ہونی چاہیئے، ڈی چوک میں بھی معصوم عوام پر فائرنگ کی گئی تھی، عوام پر فائرنگ کا ردعمل انتہائی خراب ہو سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں آپریشن کی مخالفت کی ہے اور کہا گیا تھا کہ ضم اضلاع کے لئے پولیس فورس میں بھرتیاں کی جا رہی ہیں، پولیس آگے ہوگی اور دیگر سیکیورٹی ادارے اس کی بیک پر ہوں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ایران سے 450 اب روپے کا پیٹرول بلوچستان کو اسمگل کیا جاتا ہے، اس سمگلنگ سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور ایف بی آر اس پر کیوں خاموش ہے، یہ پیٹرول بڑی بڑی گاڑیوں میں آتا ہے وہ کسی کو کیوں نظر نہیں آ رہا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملکی خزانے کو اربوں ڈالرز کو نقصان ہو رہا ہے، کون اس اسمگلنگ میں ملوث ہے اور کیوں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، کون لوگ اس کے پیچھے ہیں یہ عوام کے سامنے آنا چاہیئے۔

کیس کی سماعت

قبل ازیں، پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے خلاف دائر رٹ پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

رٹ کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

عمر ایوب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے حالانکہ اس نے اثاثوں سے متعلق جواب مقررہ 120 دن میں دیا ہے مگر الیکشن کمیشن نے اب نوٹس جاری کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرنے کے 120 دن بعد الیکشن کمیشن کسی کو نوٹس جاری نہیں کر سکتا، اسی نوعیت کا کیس ایبٹ آباد میں بھی زیر سماعت ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ایبٹ آباد والا کیس موجودہ کیس سے مکمل مختلف ہے، جس پر جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ اس کیس کو وہاں بھیج دے یا پھر ہم اسی کیس کو یہاں منگوا لیں، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جو عدالت مناسب سمجھیں، الیکشن کمیشن کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے،  ہم نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر 2024 کو اثاثوں کی تفصیل جمع کی ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمر ایوب انہوں نے بتایا کہ کے خلاف کسی کو ہے اور

پڑھیں:

تربت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن وقار اور جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت

تربت(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی تربت میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے اور شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان نے ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی شریک ہوئے، انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد و خان محمد اور سپاہی محمد ظہور کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز نے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور شہداء کے جسد خاکی کو کندھا دیا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں نے فرض کی راہ میں قیمتی جانیں نچھاور کر کے اعلیٰ مثال قائم کی، قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کا قرض نہیں اتار سکتی، شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء اور ان کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں، قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات24ستمبر کو ہوں گے
  • بہار کے بعد اب دہلی میں بھی ایس آئی آر ہوگا، الیکشن کمیشن تیاریوں میں مصروف
  • وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
  • الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
  • تربت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن وقار اور جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت
  • اب اسلام آباد سے صرف 20 منٹ میں راولپنڈی پہنچنا ممکن، لیکن کیسے؟
  • اسرائیلی وزیراعظم کی حماس رہنماؤں پر مزید حملے کرنے کی دھمکی
  • پختونخوا میں ایک فرد سالانہ کتنے کلو آٹا کھاتا ہے؟ صوبائی وزیر کا حیران کن بیان
  • پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط
  • اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟