وزیر داخلہ پہلے 450 ارب کی گندم کا حساب دیں، پھر کسی کو دھمکی دیں، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
پشاور ہائیکورت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ گندم درآمد میں اربوں روپے کا غبن کیا گیا، محسن نقوی کے خلاف نیب کا کیس بنتا ہے پہلے وہ اپنا حساب کریں اس کے بعد کسی اور کو دھمکی دیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 450 ارب روپے گندم کا حساب دیں، نگراں دور حکومت میں انہوں نے 450 ارب روپے کی گندم باہر سے منگوائی تھی جو خراب تھی۔ پشاور ہائیکورت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ گندم درآمد میں اربوں روپے کا غبن کیا گیا، محسن نقوی کے خلاف نیب کا کیس بنتا ہے پہلے وہ اپنا حساب کریں اس کے بعد کسی اور کو دھمکی دیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ ہمیں دھمکیاں دینے کے بجائے پہلے ڈی جی اے این ایف سے اپنے کیس پر معافی منگوائیں اگر رانا ثناء اللہ بے گناہ ہے تو ان سے ثبوت مانگیں، اگر ثبوت نہیں تو پھر ڈی جی اے این ایف سے کہے کہ اس سے معافی مانگیں۔ رانا ثنا اللہ اپنے اوپر منشیات کیس کا پہلے پوچھے پھر بات کریں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے، چینی اور پیٹرول کی قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں۔ شریف فیملی اور زرداری کے ملز ہیں، انکی پانچوں انگلیاں گھی میں ہے، پہلے پانچ لاکھ ٹن چینی باہر بھیجی گئی اور اب پھر باہر سے منگوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کے اسکینڈل میں اربوں روپے ان خاندانوں نے بنائے ہیں وہ اس لیے حکومت میں بھی آئے ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں، پاکستان تحریک انصاف 5 اگست کو احتجاج کر رہی ہیں اس کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، پانچ اگست کے احتجاج میں کچھ اپوزیشن جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہوں گی اور احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔
عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے ساتھ جیل میں برا سلوک کیا جا رہا ہے، کسی کو ان کے ساتھ ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ضلع خیبر تیراہ واقعے پر افسوس ہے اور مذمت کرتے ہیں، نہتے عوام پر فائرنگ کس نے کی انکوائری ہونی چاہیئے، ڈی چوک میں بھی معصوم عوام پر فائرنگ کی گئی تھی، عوام پر فائرنگ کا ردعمل انتہائی خراب ہو سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں آپریشن کی مخالفت کی ہے اور کہا گیا تھا کہ ضم اضلاع کے لئے پولیس فورس میں بھرتیاں کی جا رہی ہیں، پولیس آگے ہوگی اور دیگر سیکیورٹی ادارے اس کی بیک پر ہوں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ایران سے 450 اب روپے کا پیٹرول بلوچستان کو اسمگل کیا جاتا ہے، اس سمگلنگ سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور ایف بی آر اس پر کیوں خاموش ہے، یہ پیٹرول بڑی بڑی گاڑیوں میں آتا ہے وہ کسی کو کیوں نظر نہیں آ رہا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملکی خزانے کو اربوں ڈالرز کو نقصان ہو رہا ہے، کون اس اسمگلنگ میں ملوث ہے اور کیوں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، کون لوگ اس کے پیچھے ہیں یہ عوام کے سامنے آنا چاہیئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمر ایوب نے کہا کہ اربوں روپے انہوں نے روپے کا ہے اور کے بعد
پڑھیں:
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
TEL AVIV:اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہ راست شہید کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اسرائیلی وزیر نے اتوار کو رامون ایئر فورس بیس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل کو دھمکیاں دیں تو اسرائیل کی فضائیہ ایک بار پھر تہران تک پہنچے گی، اور اس بار یہ حملہ شخصی طور پر خامنہ ای تک پہنچے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کاتز نے ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں یہاں سے خامنہ ای کو ایک واضح پیغام دینا چاہتا ہوں اگر آپ اسرائیل کو دھمکیاں دیتے رہے، تو ہمارے طیارے تہران تک دوبارہ پہنچیں گے، اور اس بار یہ آپ تک بھی شخصی طور پر پہنچے گا۔
یہ دھمکی ایران کے ساتھ 12 دنوں تک جاری رہنے والی جنگ کے پس منظر میں دی گئی ہے، جو 13 جون کو اسرائیل کے ایران کے فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔
ایران نے جوابی حملے میں میزائل اور ڈرون استعمال کیے جبکہ امریکہ نے تین ایرانی جوہری تنصیبات کو بمباری کی۔ اس تنازعے کا خاتمہ امریکی ثالثی کے تحت 24 جون کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے ذریعے ہوا تھا۔