5 اگست کو پُرامن احتجاج ہو گا، تیاریاں مکمل ہیں: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پُرامن احتجاج ہوگا جس کی تیاریاں مکمل ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں برا سلوک کیا جارہا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی شوگر ملز ہیں ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں، چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول، گیس اور دیگر اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں، ساڑھے 4 سو ارب روپے کا پیٹرول ایران سے اسمگل ہوتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1500 روپے کا بل 15 ہزار روپے تک پہنچ گیا، اسمبلی میں حکومت پر میری تنقید کو حذف کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا
تیمور جھگڑا - فوٹو: فائلاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔
پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔
اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟