راولپنڈی، غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
راولپنڈی:
پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی نوجوان لڑکی سدرہ عرب کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا۔ عدالت نے اس عمل کے لیے صبح دس بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوگا اور اس دوران ہولی فیملی ہسپتال کا میڈیکل بورڈ اور فرانزک ماہرین نمونے حاصل کریں گے۔
پوسٹ مارٹم کے بعد سدرہ کی نعش دوبارہ وہیں دفن کردی جائے گی۔
پولیس نے قبرستان کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، اور قبر کے ارد گرد حفاظتی حصار قائم کر دیا گیا ہے تاکہ کسی غیر متعلقہ شخص کو قریب آنے کی اجازت نہ ہو۔
پولیس ذرائع کے مطابق قبر کشائی کے وقت گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمن خان کو بھی ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے تاکہ وہ نشاندہی کریں کہ سدرہ کی قبر کہاں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوسٹ مارٹم
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔