اسلام آباد میں پہلی بار پُلٹزر انعام یافتہ اسٹیج ڈرامے کی اردو پیشکش ’وسوسہ: ایک کہانی‘ اسٹیج پر پیش
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء ) چاند نگر کلچرل سینٹر کی نئی پیشکش “وسوسہ: ایک کہانی” کو شاہ عبداللطیف بھٹائی آڈیٹوریم، اسلام آباد میں اسٹیج پر پیش کیا گیا، جسے ناظرین کی بھرپور داد اور توجہ حاصل ہوئی۔ یہ ڈرامہ معروف امریکی مصنف جان پیٹرک شینلی کے پُلٹزر انعام یافتہ ڈرامے Doubt: A Parable کا باقاعدہ اجازت کے ساتھ کیا گیا اردو ترجمہ ہے۔
ڈرامے کا اردو ترجمہ اور مقامی سیاق و سباق سے ہم آہنگی عادل یوسف اور عمران افتخار نے کی ہے، جبکہ ہدایتکاری کے فرائض بھی عمران افتخار نے انجام دیے۔ “وسوسہ” پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک ایسے بین الاقوامی شاہکار کی پیشکش ہے جسے مصنف کی باقاعدہ اجازت کے ساتھ اردو میں ڈھالا گیا ہے۔عمران افتخار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف میرے لیے بلکہ پورے پاکستانی تھیٹر کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔(جاری ہے)
پہلی بار ایک پُلٹزر انعام یافتہ ڈرامہ مقامی زبان میں، مقامی تناظر میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پروڈکشن پاکستان میں بین الاقوامی تھیٹر کے لیے نئے دروازے کھولے گی۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسے اسکول پر مبنی ہے جہاں طاقت، روایت اور اخلاقیات کے درمیان کشمکش دکھائی گئی ہے۔وسوسہ محض ایک ڈرامہ نہیں بلکہ ایک فکری تجربہ ہے جو ناظرین کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔چاند نگر کلچرل سینٹر کی یہ پروڈکشن آرٹ، سوال، خاموشی اور ضمیر کے مابین جھولتی انسانی نفسیات کی ایک جاندار اور سنجیدہ تصویر پیش کرتی ہے۔ یہ سینٹر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تھیٹر اور آرٹس کے ذریعے سماجی، فکری اور جرات مندانہ بیانیے پیش کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ یاد رہے کہ اسی کہانی پر مبنی ہالی ووڈ فلم Doubt 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں میریل اسٹریپ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب
اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد بار کونسل انتخابات ،غیر سرکاری نتیجہ،ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی،عبدالرحمن حر باجوہ 1369 ووٹ لیکر کامیاب ،راجہ علیم عباسی کا 1351 ووٹ لیکر فاتح قرار ،چوہدری حفیظ اللہ یعقوب 1295 ووٹ ممبر بار کونسل منتخب ،،محمد ظفر کھوکھر نے 1288 ووٹ لیکر جیت اپنے نام کی ، آصف عرفان 1126 ووٹ لیکر جیت گئے ،اسلام آباد بار کونسل سے حامد خان گروپ 1 نشست جیت پایا ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے حفیظ اللہ یعقوب ممبر اسلام آباد بار کونسل منتخب ،اسلام آباد بار کونسل انتخابات میں مجموعی طور پر 21 امیدوار مدمقابل ہیںبار کونسل میں پہلے 5 سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار فاتح قرارپائے گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم