بھارتی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف جاری 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آخری معرکے سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر رِشبھ پنت دائیں پاؤں کی انجری کے باعث 5ویں ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ نرائن جگدیشن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

رِشبھ پنت کو مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فریکچر ہوا جس کے بعد وہ سیریز کے فائنل میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ پنت نے اس سیریز میں اب تک شاندار کارکردگی دکھائی، انہوں نے 479 رنز بنائے، جس میں 2 سینچریاں اور 3 نصف سینچریاں شامل ہیں، اور ان کا اوسط 68.

42 رہا۔ وہ بھارت کے لیے اب تک تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شبھمن گل کا تاریخی کارنامہ، محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

نرائن جگدیشن، جو تمل ناڈو سے تعلق رکھتے ہیں، نے 52 فرسٹ کلاس میچز میں 3373 رنز بنائے ہیں، جس میں 10 سینچریاں اور 14 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ ان کا بیٹنگ اوسط 47.50 ہے۔ وہ اس وقت بھارت کے متبادل وکٹ کیپر کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اب تک سیریز دلچسپ رہی ہے۔ بھارت نے ایجبیسٹن میں فتح حاصل کرکے سیریز برابر کی، جبکہ انگلینڈ لارڈز میں فتح یاب ہوا۔ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ ڈرا رہا، جس کے بعد اب سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ دی اوول (The Oval) میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت کو جیت کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت، انگلینڈ رشبھ پنت نرائن جگدیشن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت انگلینڈ

پڑھیں:

ماضی کے لیجنڈ بولرز کے مقابلے میں آج کے بولرز کچھ نہیں، کیون پیٹرسن

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے ماضی کے فاسٹ بولرز کو موجودہ دور کے بولرز سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرکٹ کے معیار کو کیا ہوگیا؟ کیون پیٹرسن کو کس بات نے پریشان کردیا؟

سابق انگلش بیٹر نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ آج کل کے مقابلے میں 20 سے 25 سال قبل بولنگ کا معیار کہیں زیادہ سخت تھا اور بیٹنگ کرنا خاصا مشکل ہوا کرتا تھا۔

Don’t shout at me but batting these days is way easier than 20/25 years ago! Probably twice as hard back then!

Waqar, Shoaib, Akram, Mushtaq, Kumble, Srinath, Harbhajan, Donald, Pollock, Klusener, Gough, McGrath, Lee, Warne, Gillespie, Bond, Vettori, Cairns, Vaas, Murali,…

— Kevin Pietersen???? (@KP24) July 26, 2025

کیون پیٹرسن نے مزید کہاکہ ممکن ہے کچھ لوگ ان کی رائے سے اتفاق نہ کریں، لیکن وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آج کے دور میں ایسے کون سے بولرز ہیں جنہیں واقعی خطرناک کہا جا سکتا ہے؟

انہوں نے کہاکہ اُن کے کھیلنے کے زمانے میں وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، کرٹلی امبروز، گلین میک گرا، شین وارن اور مرلی دھرن جیسے عظیم بولرز موجود تھے جن کا سامنا کرنا آسان نہ تھا۔

واضح رہے کہ کیون پیٹرسن انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ہیں، جنہوں نے 2005 سے 2014 کے دوران انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ، خوداعتمادی اور کرکٹ کے جدید انداز کے لیے مشہور رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کس طرح میچ جیت سکتا ہے، کیون پیٹرسن نے بتا دیا؟

پیٹرسن نے 104 ٹیسٹ میچز میں 8 ہزار سے زیادہ رنز اسکور کیے اور کئی یادگار اننگز کھیلیں۔ وہ 2012 میں انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے بیٹرز میں شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن ماضی کے بولرز وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ’پاکستانی ٹیم کی شرٹ کیوں پہنی؟‘، بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں تماشائی کو باہر نکال دیا گیا
  • شمبن گل کا تاریخی کارنامہ، محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے عظیم کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا
  • انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میں منفی ریکارڈ بھارت کے گلے پڑ گیا
  • جسپریت بمراہ کا جلد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان
  • ماضی کے لیجنڈ بولرز کے مقابلے میں آج کے بولرز کچھ نہیں، کیون پیٹرسن
  • بھارت کیخلاف چوتھا ٹیسٹ: جو روٹ نے کئی عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے
  • انگلش بلے باز جو روٹ، سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
  • انڈیا بمقابلہ انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ، وسیم اکرم نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز گھنٹی بجا کرکیا